محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب(آئی این اے نیوز 21/اکتوبر 2018) گزشتہ روز جمعہ کو پنجاب کے امرتسر میں جو حادثہ پیش آیا ہے انتہائی تکلیف دہ ہے، جہاں برادران وطن دسہرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کررہے تھے جیسے ہی راون کا پتلہ کو نذر آتش کرنے کا وقت آیا اور لوگوں کو پیچھے ہونے کے لئے کہا گیا تو لوگ ریلوے ٹریک پر کھڑے ہوکر تماشہ دیکھنے لگے اور اچانک دہرادون سے آرہی ٹرین نے کئی سو لوگوں کو اپنی چپٹ میں لے لیا تھا، اس حادثہ میں اب تک 70 کے قریب جانوں کے تلف اور 200 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش چندی گڑھ کے ذمہ دار مولانا یحیٰ کریمی پسماندگان کے لئے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین و ورثہ کے دکھ میں ہم بھی شریک ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطاء فرمائے۔
واضح رہے کہ اس واقعہ سے پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی کی قلعہ کھلتی نظر آرہی ہے، ریلوے لائن کے اتنے قریب اتنے بڑے پروگرام کے انعقاد کے لئے کیسے اجازت دی جاسکتی ہے؟ یہ ایک اہم سوال ہے جس نے پنجاب پولیس اور انتظامیہ کو سوالوں کے کٹگھرے میں کھڑا کردیا ہے۔