اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ علماء ھند کی ممبر سازی ووٹر بناؤ تحریک سے متعلق میٹنگ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 15 October 2018

جمعیۃ علماء ھند کی ممبر سازی ووٹر بناؤ تحریک سے متعلق میٹنگ منعقد!

رپورٹ: محمد ارشادالحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ہریانہ(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2018) گزشتہ یوم بروز ہفتہ بمقام دارالعلوم ٹرسٹ ببیل روڑ شہر پانی پت میں جمعیۃ علماء ھند ہریانہ کے دفتر میں حضرت مولانا محمد الیاس کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی.
میٹنگ کو مفتی محمد داؤد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ھند نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا واجب ہے اس لیے جس کی ووٹر آئی ڈی نہ ہو وہ ضرور بنوالے، مفتی موصوف نے حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپسی بھائی چارگی کو عام کیا جائے.
مولانا محمد الیاس نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیۃ علماء ھند کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور جمعیۃ علماء ھند کی ممبر سازی کرنے پر زور دیا.
ایم ایم اسلام، قاری اظہار وغیرہ حضرات نے نوجوانوں کو آسانی سے ووٹ بنوانے اور تصحیح نیز ووٹر کارڈ بنانے کا طریقہ بتایا اور جمعیۃ کی ممبر سازی کی طرف توجہ دلائی.
میٹنگ میں شہر کے اہل مدارس و ائمہ مساجد و معزز شہری افراد سیکڑوں کی تعداد میں موجود رہے، خصوصی طور پر مولانا شہادت، مولانا محمد صادق، مولانا محمد سلیم، مفتی عفان، مولانا جنید، قاری شمشاد، مولانا محمد ابرار، مولانا خالد، قاری منور حسین وغیرہ موجود رہے.