اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اردو اساتذہ سے اپیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 15 October 2018

اردو اساتذہ سے اپیل!

  آفاق احمد
ــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2018) اترپردیش میں اردو زبان اور خاص طور سے اردو کی بنیادی تعلیم کی ابتر صورتحال سے آپ تمام  خواتین وحضرات واقف ہیں، ایسے میں ہمیں کچھ اعداد وشمار کی ضرورت ہے تاکہ فروغ اردو کے لئے  غیرسرکاری سطح پر ٹھوس حکمت عملی بنائی جاسکے، اس سلسلہ میں سرکاری پرائمری اسکولوں میں تعینات اردو اساتذہ ہمارے لئے  کافی معاون و مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
وہ اردو اساتذہ جو واقعی اردو کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے  واٹس ایپ نمبر پر اپنا نمبر مع  تعارف ارسال کریں تاکہ ان سے حسب ضرورت رابطہ کیا جا سکے ۔
جن اساتذہ کی سرکاری اسکولوں میں اچھی کارکردگی ہو گی اور ان کے یہاں اردو پڑھنے والے بچے اچھی تعداد میں ہوں گے، ان کی خدمات کو اخبار اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر پر نمایاں کیا جائے گا تاکہ دوسرے اساتذہ  میں اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی تحریک پیدا ہو سکے۔


منجانب: اردو روزنامہ 'زمینی سچ' لکھنئو
پتہ: نیومدح گنج ،نزد شیعہ کالج سیتاپور روڈ،لکھنؤ۔226020
 ای-میل:zaminisach@gmail.com
واٹس ایپ نمبر:09628916659
www.facebook.com/Zamini Sach
 نوٹ :تمام خبریں اور اعلانات  'زمینی سچ ' کے فیس بک پیج پر شیئر کیے جائیں گے۔
محبان اردو سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ  شیئر کریں۔