ابرار نعمانی
ـــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2018) ازہرہند داراالعلوم دیوبند کے شعبوں میں سے ایک اہم متحرک اور فعال شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بھی ہے، جن کے اغراض و مقاصد میں یہ باتیں قابل ذکر ہیں کہ مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم و تربیت کو فعال اور مستحکم بنایا جائے، باہمی ربط و اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، مدارس کے مابین تعاون کی فضا ہموار کی جائے، ان کی داخلی و خارجی مشکلات کا اجتماعی غور وفکر سے ازالہ کرنے اور مدارس اسلامیہ کی بقاء و ترقی کے لئے صحیح اور موثر ذرائع اختیار کئے جائیں، ان علاقوں میں مدارس و مکاتب کے قیام کی جد جہد کرنا جہاں مرکز ضرورت محسوس کرے، بوقت ضرورت نصاب تعلیم میں کسی جزوی ترمیم و تسہیل پر غور کرنا، نصاب تعلیم میں شامل نایاب وکم یاب کتابوں کا نظم و نسق کرنا، اسلامی تعلیم و تربیت اور ان کے مراکز کے خلاف کی جانے والی کوششوں اور سازشوں پر نظر رکهنا -
مسلم معاشرے کی اصلاح اور شعائر اسلام کی حفاظت کے سلسلے میں مدارس اسلامیہ کے کردار کو فعال و موثر بنانا شامل ہے، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی شاخیں ہندوستان کے مختلف صوبوں میں پهیلی ہوئی ہیں، صوبہ بہار میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا کام بحسن خوبی "حضرت مولانا محمد قاسم قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار اور جنرل سکریٹری مولانا مرغوب الرحمن کی قیادت و سربراہی میں" اپبے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی ایک اہم شاخ سیتامڑھی میں بھی قائم ہے، جس کے صدر مولانا عبدالودود مظاہری اور جنرل سکریٹری مولانا محمد صدرعالم نعمانی کی سربراہی میں جلد ہی سیتامڑھی ضلع کے ہر اہک بلاک کے مدارس کا دورہ کیا جائے گا اور "رابطہ مدراس اسلامیہ" میں غیر مربوط مدارس کو مربوط کیا جائیگا، جبکہ مربوط مدارس میں نظام تعلیم و تربیت کا بهی جائزہ لیا جائیگا -
مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی مدراس اسلامیہ پر یلغاریں ہورہی ہیں، نت نئے انداز سے فتنے ابهر رہے ہیں، فتنوں کے سد باب کے لئے مدارس اسلامیہ کے مابین باہمی ارتباط واستحکام پیدا کئے جانے اور شہر شہر قصبہ قصبہ میں پروگرام ،اور رسالے کے ذریعہ ان فتنوں کی حقیقت سے عوام الناس اور خواص کو روشناس کیا جائےگا, موجودہ حالات کے پیش نظر مدارس اسلامیہ کا تحفظ و بقاء ایک اہم مسئلہ ہے.
مدارس اسلامیہ جو دین و ایمان کی حفاظت کا قلعہ ہے ، ملک وملت اور قوم کی تعمیر و ترقی میں اسکی سب سے بڑی اہمیت وضرورت ہے، ہمیں اسکی حفاظت اعانت اور نگہبانی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنےکی ضرورت ہے.