اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گھر والے دیکھتے رہے ٹی وی چوروں نے کیا گھر پر ہاتھ صاف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 October 2018

گھر والے دیکھتے رہے ٹی وی چوروں نے کیا گھر پر ہاتھ صاف!

جين پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اکتوبر 2018) جین پور تھانہ علاقہ کے بڑاگاؤں پوناپار گرام سبھا میں سڑک کنارے واقع مکان پر چوروں نے کیا ایک لاکھ روپے تک کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا.
معلومات کے مطابق ہیرالال بیٹے جمنا رہائشی بڑاگاؤں پوناپار، حافظ پور میں واقع پودا نرسری میں نگرانی کا کام کرتے ہیں، ان کے گھر پر بیوی مِینا چھوٹا بیٹا سكیش اور بڑی بہو پھول متی اس کے دو بیٹے گھر میں ٹی وی دیکھنے کے ساتھ رات 9:00 بجے کھانا کھا رہے تھے کہ گھر کے پیچھے کی دیوار توڑ کر گھر میں سے ایک بڑا باکس دو چھوٹے باکس چور اٹھا لے گئے، جس میں بہو کی دو سونے کی چین ایک انگوٹی ایک منگل سوتر اور سونے کی لاکٹ اور ایک چاندی کا پائل کے ساتھ گھر والوں کے کپڑے باکس میں تھے جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے تک تھی، چور اٹھا لے گئے، جین پور تھانے میں ہیرالال کی طرف سے تحریر دے دی گئی تھی، خبر لکھے جانے تک مقدمہ درج نہیں ہوا.