رپورٹ: عبیدالرحمن الحسینی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2018) الفا فلائی سروسیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے 8/صفر المظفر 1440ھ کو پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں اموسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لکھنؤ سے روانہ ہوا، جذباتی مناظر کے جلو میں عازمین کے رشتہ داروں اور احباب نے انہیں وداع کیا۔
الفا فلائی سروسیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف شمس الضحی خان نے جھنڈی دکھا کر عازمین کی پہلی بس کو ایئرپورٹ کیلئے روانہ کیا، عازمین سے خطاب کرتے ہوئے شمس الضحیٰ خان نے عازمین کو ان کے اس سفرِ مقدس کی روانگی پر مبارک باد پیش کی، اور ان سے خواہش کی کہ وہ عمرہ کے دوران ملک و قوم اور ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کریں ۔
الفا فلائی سروسیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ شمس الہدیٰ قاسمی نے عازمین کے لئے دعائیں کیں اور انہیں مفید مشوروں سے نوازہ۔
اخیر میں ادارہ عربیہ سعیدیہ اشرف العلوم کرتھیا کے صدر مدرس مولانا قمرالحسن قاسمی نے خیر مقدم کرتے ہوئے عازمین سے کہا کہ وہ آج ایک مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں، اور ان کو ہر مرحلہ پر صبر و سکون کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، خصوصی بس کے ذریعہ یہ عازمین اموسی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے، اور سعودی عربین ایئرلائنس کے طیارے کے ذریعہ ان کی جدہ روانگی عمل میں آئی۔