آنند نگر/ مہراج گنج(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2018) موضع نگواں کرچھلیاں کے مشہور عالم دین مولانا نوراللہ نور قاسمی کے جواں سال بیٹے حافظ عبیداللہ کا گزشتہ دنوں پیر کے معمولی زخم کی وجہ سے انتقال ہوگیا. انا للہ وانا الیہ راجعون
حافظ عبیداللہ کی نماز جنازہ میں عوام سمیت علماء اور تنظیموں کے عہدیدران کی ایک بڑی تعداد شریک تھی.
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری مولانا شمس الہدی قاسمی نے بتایا کہ مرحوم ابھی دو عشرہ قبل ازدواجی زندگی سے مربوط ہوئے تھے، اچانک پیروں کے زخم میں مبتلا ہوگئے، علاقائی ڈاکڑوں سے لیکر شہر گورکھپور کے مستند ڈاکٹر کے یہاں علاج ہوتا رہا، مگر بجائے بیماری میں تخفیف ہونے کے اضافہ ہوتا گیا، یہاں تک کہ گردے اور پھپھڑے نے بھی اپنا کام کرنا بند کردیا، بالآخر وقت موعود آچکا تھا، اس لئے تمام تدابیریں رائیگاں گئیں، مرحوم بہت ہی نیک صفت اور با اخلاق لوگوں میں سے تھے، صوم و صلاة کی پابندی کے ساتھ ساتھ بڑے ملنسار علماء نواز، پاکیزہ اخلاق کے حامل اور پابند شرع انسان تھے، آپ کے جنازے میں اہل گاؤں بشمول جید علماء کی کثیر تعداد تھی.