رپورٹ: محمد ارشادالحق مفتاحی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ہریانہ(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2018)جامعہ فلاح المسلمین کی کچہری والی مسجد میں جمعیۃ علماء ھند شہر پانی پت کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس کی صدارت مولانا محمد خالد قاسمی صاحب نے فرمائی، میٹنگ کا آغاز قاری محمد خورشید شیروانی کی تلاوت قرآن ونعت پاک سے ہوا.
حضرت صدر محترم نے جمعیۃ علماء ھند کی قربانیوں پر مختصراً روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ روز اول ہی سے جمعیۃ علماء ھند نے باطل طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے اور آج بھی کررہی ہے اور ان شاء اللہ آگے بھی کرتی رہے گی، انہوں نے ووٹ کی اہمیت کو بھی بیان کیا کہ اللہ نے آپ کو ووٹ ایک ایسی طاقت دی ہے جس سے ظالم حکمرانوں کی سیاست کو دھول چٹا سکتے ہو، آج پورے ملک ہندوستان میں تقریباً 11 کروڑ مسلم ووٹوں کو ختم کردیا گیا جو کہ ایک سوچی سمجھی شازش ہے اس لئے اس میں لاپرواہی ہرگز نہ کریں، بلکہ اپنی اپنے متعلقین کی جو 2019 میں اٹھارہ سال ہو رہے ہیں ان سب کی ضرور ووٹر بنوائیں، ورنہ وہ دن دور نہیں جب تم کو کسی دوسرے ملک کے افراد قرار دے دیا جائے گا، انہوں مزید تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا کہا کہ کوئی بھی قوم بغیر تعلیم کے ترقی حاصل نہیں کر سکتی اس لیے اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم ضرور دلائیں، اور آپسی بھائی چارگی کو برقرار رکھیں کسی بھی طرح باطل طاقتوں کے ارادوں کو کامیاب نہ ہونے دیں.
ضلع صدر مولانا محمد الیاس صاحب نے جمعیۃ علماء ھند کی ممبر سازی کی اہمیت کو بتایا اور کہا کہ خود بھی جمعیۃ علماء ھند ممبر بنے اور اپنے احباب کو بھی اس طرف توجہ دلائیں، اور اپنے معاشرے کو بالکل پاک صاف رکھنے کی کوشش کریں.
اس موقع پر مفتی محمد داؤد، مولانا ھارون، قاری ذیشان، مولانا صادق، مولانا ابرار، مولانا محبوب اور شہر کے ائمہ و ذمہ داران مدارس موجود رہے، میٹنگ کا اختتام مولانا محمد خالد قاسمی کی دعا پر ہوا.