مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2018) دار ارقم پبلک اسکول بھمسی، مالیر کوٹلہ کے طالب علم عبد الاحد بن قاری رضی احمد نے محض آٹھ سال کی عمر میں قرآن مقدس کا حفظ مکمل کیا، یہ قرآن کریم کا معجزہ ہے کہ جس کو اتنی چھوٹی عمر کے بچے نے اپنے سینے میں بٹھا لیا، موصوف بہت ذہین اور صلاحیت مند طالب علم ہے اور قرآن کو بڑے خوش اسلوب سے پڑھتا ہے.
گزشتہ روز ادارہ میں اسی کی بنسبت ایک دعائیہ پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں مفتی ذکی اللہ نے ابتدائیہ باتیں بیان کی جس میں قرآن کی فضیلت اور اسکی اہمیت اور اسکے معجز ہونے کو بیان کیا، اسکے بعد مفتی قمر الدین نے بچے کو مبارک باد دیتے ہوئے قرآن کے تقدیس اور دنیوی علوم کے ساتھ دینی علوم خاص طور پر فہم قرآن کو عام کرنے کی طرف تلقین کی.
بعدہ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کے ناظم تعلیمات مفتی عبد الرزاق قاسمی نے بڑے پرجوش انداز میں تمہید باندھتے ہوئے بچے اور اسکے متعلقین کو ڈھیر ساری مبارک بادیاں پیش کیں، اور دینی علوم کے تحفظ اور تقوی وپرہیز گازی پر بڑا جامع کلام کیا، آخر میں مولانا احتشام الدین کے ہاتھوں دعا کے ذریعے سے مجلس کا اختتام ہوا.
اس پروگرام میں مفتی ساجد قاسمی، مفتی دلشاد احمد قاسمی، مفتی عبد الملک قاسمی اور مفتی ثاقب قاسمی سمیت شہر سے معزز مہمان کرام اور ذی وقار شخصیت تشریف لائے تھے.