اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی: فروغ اردو سیمینار بحسن وخوبی اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 November 2018

مدھوبنی: فروغ اردو سیمینار بحسن وخوبی اختتام پذیر!

شرف الدین عبدالرحمن تیمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) بہار سرکار کے ذریعہ اردو ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن مدھوبنی میں ایک پروگرام"فروغ اردو سیمینار، مشاعرہ اور عمل گاہ" کے نام سے تزک و اہتمام کے ساتھ منعقد ہوا، پروگرام کا آغاز کمار گورو نے شمع روشن کر کے کیا، بعدہ پروگرام کی کاروائی شروع ہوئی.
اس پروگرام کی نظامت ادیب باکمال متواضع وخاکسار صفت انسان جناب واصف جمال صاحب نے بڑے ہی سلیقے اور قرینے سے انجام دیا، وہیں صدارت کی کرسی پر جناب کمار گورو براجمان تھے.
 واضح رہے کہ یہ پروگرام پانچ مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلے مرحلہ میں مقالا نگار حضرات ڈاکٹر مجیر احمد آزاد، مولانا حسان بدر اور ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی نے اپنا اپنا نایاب اور مواد سے بھر پور مقالہ پیش کیا،دوسرے مرحلہ میں اردو مندوبین مولانا عبد السمیع سلفی، ڈاکٹر عبدالودود قاسمی اور مولانا امداد اللہ قاسمی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تیسرے مرحلہ میں طلبہ وطالبات نے اپنی اپنی تقریریں پیش کیں، چوتھے مرحلہ میں سبکدوش اردو اساتذہ کی عزت افزائی کی گئی وہیں اردو اساتذہ کرام نے بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا، پھر تحریک اردو ادب کے سکریٹری عنایت اللہ ندوی نے بھی اردو ادب کے تعلق سے اپنی قیمتی باتیں رکھیں، پانچویں مرحلہ میں شعری سفر کا آغاز ہوا، اس مشاعرے میں تقریباً دس شعراء کرام نے شرکت کی اور سبھوں نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے.
 چند شعراء کے کلام پیش خد مت ہے:

ہندی سے محبت ہے  تو  اردو  سے  گلہ ہے
کچھ تنگ نظر ایسے بھی انسان بہت ہیں
(محمد نعمت اللہ برہاروی)

آن   اردو   ہے    شان   اردو   ہے
ہندو  مسلم   کی  جان  آردو  ہے
کہتے جس کو ہیں پیار کی بولی
وہ   تو   پیاری   زبان   آردو  ہے
(شرف الدین ساحؔل)

یہی  گیتا بھی  کہتی ہے  یہی  قرآن  کہتا  ہے
مرے ہم ملک کی  خاطر   یہی  ایمان  کہتا  ہے
لڑائی اور جھگڑے میں یہاں رکھا ہے کیا آصف
رہیں ہم سب یہاں مل کر یہی  اسلام  کہتا  ہے
(آصف ہندوستانی)

فائدہ حاصل ہوا ہے شاعری سے یہ کمال
چاک سینے کی سلائی با آسانی ہو گئی
(دانش کمال سرگم)

تمہیں خبر نہیں کیسا جہاں رکھتے ہیں
ہم اہل ظرف ہیں اردو زبان  رکھتے ہیں
(پیش کش__عنایت اللہ ندوی)

پروگرام کو ابتداء سے اتنہاء تک پہنچانے میں جناب واصف جمال، اشرف جلیل اور حیدر علی کا غیر معمولی کردار رہا، اردو ادب کے تئیں ان تمام مخلصین کی خدمت قابل رشک ہے امید ہے کہ آئندہ بھی قوم وملت کے یہ بے لوث خادم اردو ادب کے گیسوئے برہم کو سنوارنے اور اس کے دائرہ کار مزید وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کریں گے.