اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر تقریب منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 12 November 2018

مبارکپور: ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر تقریب منعقد!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/ نومبر 2018) تعلیمی علاقہ سٹھياؤں کے پرائمری اسکول سونپار میں اتوار کو قومی تعلیمی دن بڑے دھوم دھام سے منایا گيا، اس دوران بچوں نے مختلف پروگرام پیش کیا، اساتذہ نے ملک کے پہلے وزیر تعلیم ابوالکلام آزاد کی تصویر پر مالا پہنا کر عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کردار پر روشنی ڈالا، اور ان کے نقش قدم پر چلنے کو کہا.
مہمان خصوصی کے طور میں گرام پردھان شیام اودھ موریہ نے کہا کہ مولانا ابوالکلام صاحب بھارت کے عظیم مصنف، اور بڑے عالم کے ساتھ ساتھ ایک اچھے لیڈر تھے، وه ہندو مسلم دونوں میں قومی یکجہتی اوت بھائی چارگی کے وہ ایک مثال تھے.
اس موقع پر ہیڈ ماسٹر لکشمن سنگھ، سداما موریہ، ابوشكيل رضوی، سریتا یادو، راجیش یادو، گایتری موریہ سنجے یادو وغیرہ لوگ موجود رہے.