اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوم اطفال کے موقع پر چاچا نہرو کو کیا گیا یاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 15 November 2018

یوم اطفال کے موقع پر چاچا نہرو کو کیا گیا یاد!

نہرو جی بچوں کو ملک کا مستقبل مانتے تھے: شمس الہدی قاسمی 

آنندنگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 15/نومبر 2018) آج بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش ہے، جسے ہم ہندوستانی یومِ اطفال کے طور پر مناتے ہیں، کیونکہ نہرو جی بچوں کو ملک کا مستقبل مانتے تھے، نہرو جی اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے تھے، وہ ہمیشہ بچوں کے تئیں اپنا منشاء ظاہر کرتے تھے، کیونکہ بچوں سے انہیں انتہائی محبت تھی، آج کے وقت میں بچوں کو سابق وزیر اعظم کی زندگی سے سبق لینے کی ضرورت ہے، مذکورہ باتوں کا اظہار حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے ٹرسٹ کے آفس میں کی۔ انہوں نے بچوں سے

کہا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ آزاد بھارت میں ہمیشہ یومِ اطفال 14 نومبر کو نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر 20 نومبر کو منانے کی روایت تھی، لیکن جب 1964 میں وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا انتقال ہوا تو اس کے بعد رضامندی سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ جواہر لال نہرو کی پیدائش کے دن کو یومِ اطفال کے طور پر منایا جائے، اس طرح بھارت کو دنیا سے الگ اپنا ایک یومِ اطفال ملا۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، محمد شاہد خان، رفیع اللہ لاری، شفیق پردھان، شمشاد احمد، زبیر احمد، فضل الرحمان کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں۔