بلریاگنج(آئی این اے نیوز 15/نومبر 2018) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے گوریا بازار میں صرافہ کی دکان کا تالا توڑ کر چور رات میں اندر داخل ہونے کے بعد 2.5 لاکھ روپے کے سامان سمیت دس ہزار روپے نقد پر ہاتھ صاف کر دیا، منگل کو صبح دکاندار نے واقعہ کے بارے میں پولیس کو تحریر دی، پولیس تحقیقات کر رہی ہے.
موصولہ خبر کے مطابق رام دلارے گوریا بازار کا رہائشی ہے، گھر کے قریب اس کے زیورات کی دکان ہے، دوشنبہ کی رات رام دلارے اپنی دکان بند کر جب گھر چلا گیا، تبھی رات کو سن سان ماحول دیکھ کر چور شٹر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوگئے، تقریباً ڈھائی لاکھ روپیہ کے زیورات اور دس ہزار روپے نقد لیکر فرار ہوگئے، چوری کے زیورات میں 12 سونے کی کیل، آٹھ نتھیا، دو بالی، پانچ لاکیٹ، دس انگوٹھی، دو چین، 29 پائل، 36 مینا وغیرہ شامل ہیں، منگل کو صبح رام دارے نے پولیس میں تحریر دی ہے.