محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
ٹانڈہ /باغپت (آئی این اے نیوز 16/نومبر 2018) ضلع باغپت کے موضع ٹانڈہ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ میں رابطہ مدارس کا مدرسین کی تربیت کا کیمپ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمایا.
مہمان خصوصی کے طور سے دارالعلوم مظفریہ میرٹھ کے شیخ الحدیث مولانا محمد خورشید صاحب نے شرکت کی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء مدارس کے پاس قوم کی امانت ہے جس کی ہر طرح حفاظت کرنا یہ مدرسین کی ذمہ داری ہے، بچے کی ایسی تربیت و تعلیم کا انتظام کیا جائے کہ بچے میں سلیقہ مندی پیدا ہو،
اور وہ ایک ہونہار اور لائق طالب علم بن سکے، آج بڑی بے احتیاطی برتی جاتی ہے طلباء کے ساتھ کہ ان کو برے القاب سے پکارا جاتا ہے جبکہ یہ قرآن پاک کی آیات کے صریح خلاف ورزی ہے اور حد تو یہ ہے کہ ہمارے سامنے خود قرآن مجید ہوتا ہے اور ہم پھر بھی لاپرواہی برتے ہیں، اس لیے اگر ہماری یہ فکر اور کوشش ہے کہ کیسے مدارس سے فارغ ہو کر اچھے اور لائق علماء کرام بن کر نکلے تو پہلے ہمیں اپنے اندر بدلاؤ لانا ہوگا، انہوں نے نظام تعلیم پر روشنی ڈالی اور درسی نظام کو خصوصاً حفظ قرآن مجید کے شعبہ کو صحیح نہج اور صحیح ترتیب پر لانے کے لیے کہا، اسی طرح حضرت مفتی محمد عباس صاحب نے بھی کئی ساری ھدایات نظام تعلیم سے متعلق مختلف مدارس سے تشریف لائے ذمہ داران و مدرسین کو دی.
آخر میں رابطہ مدارس کے ضلع باغپت کے صدر مولانا محمد عارف الحق صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مجلس کا اختتام صدر صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا.
کیمپ میں مولانا محمد ھارون صاحب مہتمم مدرسہ اشرف العلوم لوھارہ، حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ، اور دیگر علاقوں سے رابطہ مدارس سے مربوط مدارس کے ذمہ داران اور اساتذہ نے شرکت فرمائی، مہمانوں کی ضیافت مدرسہ اسلامیہ عربیہ ٹانڈہ کے مہتمم مولانا محمد یامین صاحب نے کیا.