حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 14/نومبر 2018) سماجوادی پارٹی مہاراشٹرا کے صدر ابوعاصم اعظمی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر زبردست زبانی حملہ کیا،
اعظم گڑھ کا نام آریہ گڑھ کرنے کی چرچا سن کر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ اعظم گڑھ کو اعظم شاہ صاحب نے بسایا ہے، یوگی کے باپ نے نہیں بسایا ہے، انہوں نے کہا کہ یوگی جی کی سرکار بالکل فیل ہورہی ہے، شہروں کے نام بدلنے میں یوگی سرکار لگی ہوئی ہے، اور مسجد مندر کے نام پر سیاست کر رہی ہے.
مسٹر اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کہا کہ 2019 میں مودی کو گجرات واپس جانا پڑے گا، دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا، نام بدلنے سے اچھا ہے کہ ملک کا جی ڈی پی بڑھے تاکہ نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار مل سکے.
واضح ہو کہ حال ہی میں الٰہ آباد کو پریاگ راج میں تبدیل کردیا گیا ہے، اس کے بعد فيض آباد کا نام ایودھیا کر دیا گیا، کئی شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کے لئے تیاریاں بھی ہیں.