اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جلسه سیرت النبیﷺ واصلاح معاشرہ کا پروگرام بحسن خوبی اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 November 2018

جلسه سیرت النبیﷺ واصلاح معاشرہ کا پروگرام بحسن خوبی اختتام پزیر!

شیطان انسانوں کا کھلا دشمن ہے: قاری عثمان منصور پوری
مسلمان اپنی زندگی میں سیرت نبوی کو اتاریں: مفتی احسان قاسمی

دہلی(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2018) اس پر فتن دور میں نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاکیزہ طریقوں کو اپنا نے اور سنتوں پر عمل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے منتظمینِ صدائے حق سوسائٹی نے ایک اجلاس بعنوان سیرت النبیﷺ واصلاح معاشرہ منقعد کیا، جس کی  صدارت عارف باللہ الحاج قاری زبیر احمد صاحب دامت برکاتھم العالیہ مہتمم نور العلوم بہرائچ  فرمارہے تھے ان کے علاوہ ہندوستان کے مؤقر علماء کرام و دانشواران قوم نے شرکت کی.
پروگرام کا آغاز قاری محمد آصف صاحب سلمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا سلمان ضیا امینی نے  انجام دیا، اور نعت نبیﷺ جناب قاری فضل الرحمن چاندپوری و مولانا محمد اشتیاق سدھارتھ نگری نے پیش کئے، نیز خطبہ استقبالیہ مولانا محمود احمد بستوی نے پیش کیا۔
جناب مفتی احسان صاحب استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند نے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے سیرت النبیﷺ پر مفصل و مدلل روشنی ڈالی اور عوام الناس سے سیرت کے ہر ہر پہلو پر عمل کرنے کے لیے کہا اور فرمایا کہ اگر دنیا وآخرت کی فلاح و بہبود چاہتے ہو تو تعلیمات نبویﷺ و سیرت النبیﷺ کو اپنی زندگیوں مکمل طور پر اتار لو اور عملی طور پر یہ ثابت کرکے دکھاؤ کہ تم مسلمان ہو۔
 مہمان خصوصی امیر الہند حضرت اقدس قاری محمد سید عثمان صاحب منصور پوری دامت برکاتھم استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند وصدر جمعیت علماء ہند نے اپنے مواعظ حسنہ میں عوام کو سیدنا حضرت آدم علیہ الصلاة والسلام کی پیدائش اور آپ کی بعثت جنت سے دنیا میں بھیجے جانے کی وجوہات پر تفصیلی روشنی ڈالی چنانچہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ شیطان مردود انسانوں کا کھلا ہوا دشمن ہے کیونکہ اس کو اسی انسان کی وجہ سے جنت سے باہر کیا گیا تھا، اس نے رب الجلال سے عہد کیا تھا کہ میں تیرے بندوں کو بہکاؤں گا اور اس کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اس کو سیدھے راستے سے بھٹکا کر ہی دم لونگا، اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا تھا کہ جا اور انسانوں کو بہکا جو تیرے بہکائے میں آئیں گے ان کو بھی تیرے ساتھ جہنم میں ڈال دونگا، اور جو میرے نیک بندے ہیں وہ تیرے بہکاوے میں کبھی نہیں آئیں گے۔
مولانا اسجد قاسمی ندوی مہتمم جامعہ امدادیہ مرآد آباد نے اپنے پر مغز خطاب میں فرمایا کہ حب رسولﷺ کا منہ سے وعدہ کرنے کا کوئی فائده نہیں جب تک کہ رسولﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنے زندگی میں ہم سب شامل نہ کرلیں، حب رسولﷺ کا تقاضا ہیکہ منہ سے دعویٰ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم تعلیمات نبویﷺ پر مکمل عمل کرنے والے بن جائیں، صلہ رحمی  پڑوسیوں کے ادائیگی حقوق کرنے والے بن جائیں.
جبکہ قاری زبیر احمد صاحب مہتمم نور العلوم بہرائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گناہوں سے بچنا چاہیے اللہ کی اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا اللہ کے عذاب سے نہ بچ سکا، بارگاہ ایزدی میں تو صاحب ایمان و صاحب اعمال کو ہی مغفرت کا پروانہ ملے گا، حسب ونسب جاہ و جمال کی وہاں ایک مکھی کے پر کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتی ہے بخشش کا پروانہ تو صاحب ایمان کو ہی ملےگا.
حضرت قاری صاحب ہی کی پر خلوص دعاء پر اس خوبصورت پروگرام کا اختتام ہوا، پروگرام کو کامیاب بنانے میں منتظمیں صدائے حق سوسائٹی مدینہ مسجد گووند پوری وباشندگان شہر کا  مکمل تعاون رہا، خاص طور سے الحاج محمد زبیر صاحب، جناب تحسین صاحب، جناب عبد المنان صاحب، جناب مولانا محمود احمد بستوی صاحب امام وخطیب مدینہ مسجد، جناب قاری وصی الدین صاحب و دیگر ممبران کیمٹی مدینہ مسجد کے تعاون سے یہ پروگرام بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا.