اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مفتی مہربان علی شاہ قلندر رحمۃاللہ علیہ کی والدہ محترمہ کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 17 November 2018

مفتی مہربان علی شاہ قلندر رحمۃاللہ علیہ کی والدہ محترمہ کا انتقال!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 17/نومبر 2018) مغربی یوپی کی مشہور معروف بزرگ مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ قلندر رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ کا آج صبح صادق سے قبل ایک لمبی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون.
خبر سنتے ہی علمی حلقوں میں یہ خبر پھیلتے ہی غم کی لہر دوڑ گئی ہے.
مولانا عارف الحق صاحب مفتی صاحب رح کے صاحبزادے پھونس والی مسجد قصبہ بڑوت کے امام و خطیب نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دادی محترمہ کافی عرصہ سے بستر پر ہی تھی آج اچانک صبح صادق سے قبل داعی اجل کو لبیک کہا، انہوں نے بتایا کہ دادی محترمہ بہت زیادہ ذکر و اذکار کی اور صوم و صلوۃ کی پابند تھیں، اللہ مرحومہ کی مغفرت عامہ تامہ فرمائے. آمیـن
نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مرکزی مسجد پھونس والی بڑوت میں ادا کی جائے گی. ان شاء اللہ
وہیں جگہ جگہ مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،  قصبہ بڑوت کے دارالقرآن فریدیہ میں مدرسہ کے مہتمم قاری عبدالواجد صاحب و قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت نے قرآن مجید مکمل کراکر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی،
اسی طرح موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب نے بھی مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور قرآن کریم مکمل کراکر مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی گئی.