محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2018) سیتامڑھی کے مہسول چوک پر سیکڑوں لوگوں نے وزیر گنا صنعت واقلیتی فلاح خورشید عالم عرف فیروز کے قافلہ کو روک کر کالا جھنڈا دیکھایا اور نتیش کمار مردہ باد، سیتامڑھی کے دنگائیوں کو گرفتار کرو، دنگا سے متاثر لوگوں کو انصاف دو، اور سبھی کو معاوضہ دو، جیسے نعرے لگائے گئے.
واضع ہوکہ درگا پوجا کے مورتی وسرجن سے پہلے اور بعد میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں ایک ضعیف زین الحق انصاری کو زندہ جلادیا گیا تھا، وہیں کئی مسلمانوں کو شدید زخمی کردیا تھا، درجنوں مکانوں وکانوں کو لوٹا اور جلادیا گیا تھا، جبکہ معاوضہ صرف مقتول زین الحق انصاری کے وارث ہی کو دیا گیا ہے، بقیہ متاثرہ افراد کو سرکار کی جانب سے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا اور نہ آج تک سرکار کی طرف سے کوئی وزیر یا افسر ہی ملنے کیلئے آیا،ایک مہینہ ہونے کو ہے مگر اب تک دنگا کے اصل مجرمین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جس سے ناراض سیکڑوں مسلمانوں نے جنتادل یو اقلیتی کانفرنس کو خطاب کرنے جارہے وزیر خورشید عالم عرف فیروز کو کالا جھنڈا دیکھا کر مسلم قوم کی ناراضگی سے واقف کرایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ دنگائیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور متاثرہ لوگوں کو بلاتاخیر انصاف کے ساتھ معاوضہ بھی دیا جائے.
وزیر کو کالا جھنڈا دیکھانے والوں میں حامد رضا خان، شاداب عالم، محمد دولارے، محمد افضل رانا، توقیر انور، سراج احمد، محمد کفیل، محمد نوشاد، محمد اشرف، عبدالعزیز خان، صدام خاں، اعجاز احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.