اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمان کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے: خورشید عالم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 November 2018

مسلمان کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے: خورشید عالم

محمد صدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2018) جنتا دل یو اقلیتی کمیٹی ضلع سیتامڑھی وشیوہر کے زیر اہتمام للت آشرم گاندھی میدان سیتامڑھی میں منعقد جنتا دل یو اقلیتی کارکنان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنتا دل کے سینئر لیڈر وزیر محکمہ گنا صنعت واقلیتی فلاح حکومت بہار خورشید عالم عرف فیروز نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے اتنے کام کئے ہیں کہ ڈھونڈنے سے بھی دوسری حکومت میں اسکی مثال نہیں ملتی، آزادی کے پچاس سالوں میں صرف 1128مدارس کو تنخواہ کیلئے منظور کیا گیا وہ بھی بہت ہی قلیل تنخواہ تھی،
جبکہ نتیش کمار کی حکومت میں 814 مدارس کو منظور کر کے تنخواہ کی ادائیگی کرادی گئی، انہوں نے کہا کہ اقلیتی فلاح محکمہ کی جانب سے جنتے کام نتیش حکومت میں مسلمانوں کے لئے کئے گئے ہیں وہ تاریخ کے صفحات میں سنہرے حرفوں میں لکھے جانے کے قابل ہے، سیتامڑھی فساد کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ دنگا میں ملوث افراد کے خلاف سرکار کارروائی کررہی ہے، بہت سے لوگ پگڑے گئے ہیں اور جو بھی اس میں ملوث ہیں وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے، جمہوریت میں ہر آدمی کو اختیار ہے کہ وہ اپنی بات سنجیدگی سے رکھیں مگر یہاں قافلہ روک کر جس طرح سے اودھم بازی کی گئی ہے وہ غلط ہے، وزیر اعلی نتیش کمار کی حکومت میں نہ کسی کو پھنسایا جاتا ہے اور نہیں کسی کو بچایا جاتا ہے، پولیس اپنا کام کررہی ہے.
 اس موقع پر سابق وزیر وباجپٹی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر رنجوگیتا، بیلسنڈ اسمبلی حلقہ کے رکن سنیتا سنگھ چوہان، شیوہر اسمبلی حلقہ کے رکن محمد شرف الدین، سابق ایم پی نول کشور رائے، سابق رکن اسمبلی گدی چودھری، محمد عبیداللہ اور رضیہ سلطانہ وغیرہ نے خطاب کیا.
پروگرام کی صدارت رانا رندھیر سنگھ چوہان صدر جدیو سیتامڑھی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد بشیر انصاری صدر جدیو اقلیتی کمیٹی سیتامڑھی نے بخوبی انجام دیا.