دیوبند(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) ملک میں روز افزوں مالی گرانی کے مد نظر دارالعلوم وقف دیوبند نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سال کے دورانیہ میں دوسری بار اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں قابل قدر و اطمینان بخش اضافہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سال گذشتہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور مالی گرانی کے پیش نظر اساتذہ کی تنخواہوں میں ۲۵۰۰؍ روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ صرف ایک سال کے دورانیہ میں ہی موجودہ معاشی احوال کے پیش نظر اساتذہ کی تنخواہوں میں ۳۰۰۰؍ کارکنان کی تنخواہوں میں ۲۰۰۰؍ جب کہ غیر مستقل کارکنان و اجیران کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی نے جب تنخواہوں میں اضافے کی خبر سنائی تمام کارکنان و اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، انھوں نے اس اہم اقدام پر ذمہ داران ادارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدیۂ تہنیت پیش کیا اور تمام حضرات ادارہ کی جملہ ترقیات کے لئے دعا گو نظر آئے.
اس موقع پر مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ ادارہ کی روز افزوں ترقیات عند اللہ و عندالناس مقبولیت کی بین دلیل ہے، جس کا مظہر اتم آج کا یہ اہم اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ دارالعلوم وقف دیوبند کا قیام انتہائی جاں گسل و صبر آزما حالات میں ہوا تھا لیکن الحمد للہ آج یہ ادارہ بہ توفیق ایزدی، اکابرین کی دعائے نیم شبی اور ان کے صبر و استقامت کی بدولت ترقیات کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے، جس پر زبان خلق شاہد عدل ہے، انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ روز افزوں گرانی اور معاشی مسائل کی پیچیدگیوں کا تو مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تاہم ذات حق جل مجدہ کے فضل و کرم سے حاصل شدہ وسائل کے دائرے میں رہتے ہوئے جملہ اساتذہ و اراکین ادارہ کی شرح مشاہراہ میں بمشورہ اراکین مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند ایک معقول اضافہ منظور کیا گیا ہے۔