اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اترپردیش گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 November 2018

اترپردیش گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے!

سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2018) اترپردیش میں قدیم اور تاریخی ناموں کی تبدیلیوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ارسلان انٹر نیشنل اسکول کھمریا کے صدر الیاس خان نے کہا کہ تاریخی مقامات کا نام تبدیل کرکے گنگا جمنی تہذیب کو نیست ونابودکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جب کہ ہندوستانی ثقافت اور مشترکہ وراثت کا تحفظ ہر حال میں ضروری ہے جس کو یوپی حکومت ختم کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب پبلک انٹر کالج نگھری  کے منیجر چودھری جاوید احمد خان نے کہا کہ بنیادی ترقیاتی کاموں سے عوامی توجہ ہٹانے اور فرقہ پرستوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن سے قبل یہ سب ناممکن ہے، کیونکہ یہ لوگ اپنے لئے ماحول سازگار کر رہے ہیں، ایسے فتنوں سے ہمیں بچنے کی ضرورت ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومتوں کی ذمہ داری مسائل کے حل کے لئے ہوتی ہے، مگر یوگی سرکار مسائل پیدا کرنے میں مصروف ہے، حکومت کو کام کرکے دکھانا چاہئے، تاکہ لوگ خوش ہوں.
 محمد حنیف گرلس انٹر کالج برگدواکے منیجر مسیح الدین خان نے کہا کہ جن وعدوں کے بل بوتے بی جے پی سرکار اقتدار میں آئی ہے،اسے پورا کرکے دکھانا چاہیے، کہ اترپردیش گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کا گہوارہ ہے مگر مودی اور یوگی سرکار نے ریاست اور ملک دونوں کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے، وہیں سماجی کارکن محمد طارق ارمان نے کہا کہ الہ آباد اور فیض آباد، کی اپنی ایک اہم تاریخ رہی ہے مگر نام بدل کر نچلی سطح کی سیاست ہورہی ہے، اور اسی لئے ایسا کرنے کے بعد اس کی تشہیر بھی ملکی سطح پر کی جارہی ہے تاکہ کہیں فائدہ کسی دوسری جگہ پر اٹھایا جاسکے، لیکن یہ بات واضح ہے کہ یہ لوگ پورے ملک کا نام تبدیل کردیں تو کچھ ہونے والا نہیں ہے.