سالم آزاد
ــــــــــــــــ
سندر پور/دربھنگہ(آئی این اے نیوز 3/نومبر 2018) سندرپور کھرہوا، ضلع دربھنگہ کے رہنے والے ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر (پشو پالن محکمہ) ڈاکٹر عطا کریم شوکت کا اچانک دربھنگہ کے پارس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم 72 سال کے تھے، مرحوم کے جنازے کی نماز ان کے آبائی گاؤں سندرپور کھرہوا میں آج (3/نومبر) بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
مرحوم اپنے پیچھے چار صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں چھوڑ گئے ہیں، مرحوم نیک سیرت، خوش اخلاق اور بہت ہی ملنسار تھے، لوگوں سے بہت ہی قربت رکھتے تھے، ان کی موت سے اہل خانہ کافی غمگین ہیں.
مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر نظرعالم، مقصود عالم پپو خان، خالد حسین، ظفر اقبال، طارق اقبال، ڈاکٹر آفتاب عالم، وصی احمد شمشاد، مہدی رضا قادری، اسامہ حسن، ڈاکٹر راحت علی، ارشاد احمد (مکھیا)، ڈاکٹر اسرارالحق لاڈلے، نیاز احمد، محمد ارشدالدین دلارے، نیئراعظم، جمشید عالم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔