اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہراجگنج: صدر محکمہ شرعیہ حضرت مولانا اسحاق صاحب قاسمی صاحب کا طویل علالت کے بعد انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 November 2018

مہراجگنج: صدر محکمہ شرعیہ حضرت مولانا اسحاق صاحب قاسمی صاحب کا طویل علالت کے بعد انتقال!

اڈہ بازار/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا اسحاق صاحب قاسمی صدر محکمہ شرعیہ ضلع مہراج گنج و صدر مدرس الجامعہ السلامیہ قاسم العلوم نیپال کا انتقال ہوگیا ہے۔ انا لله و انا اليه راجعون
موصولہ خبر کے مطابق حضرت کی طبیعت کافی دنوں سے ناساز چل رہی تھی، آج اپنے آبائی گاؤں بیرواں چندن پور میں زندگی کی آخری سانس لی.
حضرت ضلع مہراج گنج کے ایک نامور عالم دین تھے، اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ کیلئے وقف کردی تھی، ہندو نیپال میں ان کے مریدین کی لمبی فہرست ہے، انتقال کی خبر ملتے ہی علاقے میں ایک سناٹا چھا گیا خصوصا علمائے کرام میں ایک غم کی لہر دوڑ پڑی.
نماز جنازہ کل (3/نومبر 2018) ان شاءاللہ بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاوں بیرواں چندن پور کے مدرسہ بیت العلوم میں ادا کی جائے گی۔