محمد اشرف فرقانی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اڈہ بازار/مہراج گنج(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی حافظ و قاری محمد جیش صاحب چکدہ ٹولہ مگربھولی اڈا بازار مہراج گنج کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ " انا لله وانا اليه راجعون" انکے غم میں برابر کا شریک ہوں، جب مجھ کو یہ خبر ملی تو میں آبدیدہ ہوگیا، دونوں چشم نم ہو گئے، اور حزن و ملال کے بادل چھا گئے ۔ میں ان کی والدہ محترمہ نیز جلمہ اہل خانہ کو بہت قریب سے جانتا ہوں، ہمارے مابین دیرینہ تعلق ہے،
انکی والدہ صاحبہ نہایت ہی تقیہ، صالحہ، صوم وصلاة کا پابند، اکثر اوقات انکا ذکر واذکار میں گزرتا تھا، اپنی حیات میں خاوند واولاد کاخاص خیال رکھتی تھیں، اللہ تعالی نے ان کو سات اولادیں عطاء کیں، جن میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں، انکے دل میں بہت تڑپ تھی کہ میرے لڑکے دیندار و پرہیزگار ہوں، پنج وقتہ نماز میں دعا بھی کرتی تھیں کہ اے اللہ میری اولاد کو حافظ وقاری باعمل بنا، چنانچہ انکی دعاء قبول ھوگئی، اور درمیان والے بیٹے جناب جیش محمد صاحب کو حفظ قرآن سے نوازا اور مدرسہ فرقانیہ گونڈہ سے سند حفظ قرآن و تجوید حاصل کی، ماشاءاللہ مرحومہ اعمال صالحہ کے ساتھ تقریبا ساٹھ سال کی عمر پائیں، آٹھ سال سے بلڈپریشر کے مرض کا مبتلا تھیں، اللہ تعالی کو اتنی ہی عرصہ انکو اولاد کے درمیان رکھنا منظور تھا، چنانچہ کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے جان جان آفریں کے حوالے کرگئیں.
اللہ تعالی انکے درجات کو بلند فرمائے، ان کے صغیرہ وکبیرہ تمام گناہوں کو محض اپنے فضل و کرم سے بخش دے، جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین