حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2018) ضلع اعظم گڑھ، جس کے بارے میں کہا جاتا کہ "جو ذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیر اعظم ہوتا ہے"، اسی سرزمین کے ایک چھوٹے سے گاؤں کٹولی خُرد کے رہنے والے شجاع الرحمٰن اعظمی بن حافظ محمد صادق نے کل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملیشیا سے اسلامک اسٹیڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر کے گاؤں، ضلع اور وطن کا نام روشن کیا، اس موقع پر انہیں خراج تحسین اور محبتوں سے نوازنے کے لئے ان کے والد نے ہندوستان سے ملیشیاء کا سفر کیا اور خوب محبتوں سے نوازا، ان کے اہل خانہ، گاؤں کے لوگ، متعلین اور دوستوں نے سوشل سائٹ فیسبک اور وہاٹس اپ پر مبارکباد دی.
واضح ہو کہ شجاع الرحمٰن اعظم گڑھ ضلع کے لال گنج علاقہ کے کٹولی خرد گاؤں کے رہائشی ہیں، وہ ایشیاء کی عظیم درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند سے عالمیت اور افتاء کرنے کے بعد وہیں علمی اور تحقیقی شعبہ حجة الاسلام اکیڈمی میں بحیثیت ریسرچ اسکالر متعین رہے، بعد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ماسٹرس آف اسلامک اسٹڈیز میں داخلہ لیا، جس میں ممتاز کامیابی کے بعد کل انہیں ایجوکیشن منسٹر آف ملیشیاء اور پریزیڈنٹ آف انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی ملیشیاء کے ہاتھوں ماسٹرس ڈگری سے نوازا گیا، اور فی الحال موصوف انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملیشیا میں P.H.D کینڈیڈیٹ ہیں.
موصوف کی یہ کامیابی جہاں ایک طرف ان کی جہد مسلسل، والدین کی دعاؤں اور بھائی بہنوں کے پیار کا ثمرہ ہے تو وہیں دوسری طرف نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ بھی کہ کس طرح ایک مدرسہ سے نکلا ہوا طالب علم آج انٹرنیشنل پیمانہ پہ ملک کا نام روشن کر رہا ہے، جو بالخصوص طلبۂ مدارس کے دلوں سے احساس کمتری کو ختم کرنے اور ایک حوصلہ اور امنگ پیدا کرنے کا سامان ہے۔
آئی این اے نیوز کے چیف ایڈیٹر حافظ ثاقب اعظمی نے شجاع الرحمٰن اعظمی سے فون پر رابطہ کر مبارکباد دی، اور ان سے کچھ خصوصی گفتگو کی، جس میں شجاع الرحمٰن نے اپنے اس کامیابی پر اہل خانہ سمیت مشفق اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا.