محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی (آئی این اے نیوز 15/نومبر 2018) مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن دربھنگہ کی ایک اہم نشست آرگنائزیشن کے دفتر لال باغ دربھنگہ میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر نظر عالم کی صدارت میں منعقد ہوئی، نشست مدرسہ اساتذہ کے ویتن مان کے مطالبہ کو لیکر 15 نومبر کے احتجاج کو لیکر منعقد کی گئی تھی، احتجاج آج دن کے 11 بجے سے کلکٹریٹ دربھنگہ کے دھرنا گاہ پر شروع ہوگا.
نشست سے خطاب کرتے ہوئے نظرعالم نے کہا کہ حکومت اعلان کے باوجود مدارس کے اساتذہ کو ویتن مان یعنی اسکول اساتذہ کی طرح تنخواہ نہیں دے رہی ہے، مدارس کے اساتذہ کا ریاستی حکومت استحصال کر رہی ہے اور بندھوا مزدور سمجھ کر کام لے رہی ہے، حکومت جتنی جلد ہو ویتن مان لاگو کرے، اس احتجاج میں ضلع بھر کے مدارس اساتذہ شرکت کریں گے، مسٹرعالم نے کہا کہ ریاستی حکومت چپی توڑے اور جلد اساتذہ کے ویتن مان کا اعلان کرے اگر حکومت نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تو یہ تحریک مزید تیز کی جائے گی اور تب تک یہ تحریک جاری رہے گی جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا، نشست کو انصاف منچ کی بھی حمایت ہے۔
اس موقع پر فرید صدیقی، مقصود عالم پپو خان، ڈاکٹر راحت علی، شاداب عالم، شاداب انجم، انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد، اسرارالحق لاڈلے، مولانا مہدی رضا قادری، مولانا ممتاز وغیرہ کثیر تعداد میں اساتذہ موجود تھے۔