اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چھت کے کنڈی سے لٹکتی ملی 28سالہ نوجوان کی لاش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 December 2018

چھت کے کنڈی سے لٹکتی ملی 28سالہ نوجوان کی لاش!

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 4/دسمبر2018) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے تحت موضع بالم پور گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 28 سالہ نوجوان  کی لاش اسی کے گھر کے اندر چھت کی کنڈی سے لٹکتی ہوئی ملی، اطلاع پاکر پہونچی UP100 پولیس نے تھانہ انچارج دھن گھٹا کو اس کی اطلاع دی، موقع پر پہنچے تھانہ انچارج دھن گھٹا سنتوش تیواری نے لاش کو کنڈی سے اتروا کر قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔
موصولہ خبر کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے تحت موضع بالم پور 28سالہ سونو بیٹے رام دیال کا بیوی سے تنازع چلتا چلا آرہا تھا جب اس کی بیوی سے شوہر کے کنڈی سے لٹکٹی لاش و مرنے کی وجہ دریافت  کی گئی، تو بیوی نے بتایا کہ آپسی جھگڑوں کے درمیان گزشتہ شب کھانا وغیرہ کھا کر اپنے بستر پر جا کر سوگئے اور صبح ان کی لاش کنڈی سے لٹکٹی ہوئی دیکھی گئی، جبکہ بقیہ گھر والوں کا کہنا ہے کہ سونو کی اچانک موت بیماری سے ہوئی ہے، اس سلسلہ میں جب تھانہ انچارج دھن گھٹا سنتوش کمار تیواری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نےبتایا کہ سونو کی لاش چھت کے کنڈی سے لٹک رہی تھی اور لاش کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کی لئے بھیجی جارہی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سونو کی ہوئی موت کا خلاصہ کر دیا جائے گا.