حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/دسمبر 2018) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین جنرل سکریٹری حذیفہ عامر کی ضلع میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ایک طرف جہاں شبلی کالج طلبہ یونین کی طرف سے شہر میں روڈ شو نکالا گیا تو وہیں کالج احاطے میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی.
واضح ہو کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نو منتخب طلبہ یونین جنرل سکریٹری حذیفہ عامر اعظم گڑھ ضلع کے ہی رہنے والے ہیں، امسال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے انتخابات میں جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار ضلع میں پہنچے، ضلع میں پہنچنے پر شبلی کالج طلبہ یونین صدر قمر کمال کی قیادت میں طلبہ کے ہجوم نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھر روڈ شو کرتے ہوئے طلبہ کا یہ قافلہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شبلی کالج پہنچا، جہاں عظیم پروگرام منظم کر شبلی کالج طلباء ایسوسی ایشن کے ذریعہ AMU کے نومنتخب طلبہ یونین جنرل سکریٹری "حذیفہ عامر" کا خیرمقدم کیا گیا.
استقبالیہ پروگرام میں نومنتخب جنرل سکریٹری "حذیفہ عامر" نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کچھ بھی نہیں مل سکتا، اس صورت میں تمام نوجوان تعلیم پر دھیان دیں، جب ہم تعلیم یافتہ ہیں تو کوئی بھی ہمارے راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین جنرل سکریٹری ہونے کے بعد یونیورسٹی کے قوانین کے تحت تمام طالب علموں کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار نبھاؤں گا.
اس موقع پر مرزا شان عالم بیگ، نبی عثمانی، نورالھدیٰ، قمر کمال، روش شیخ، شہباز، لالجيت، پپو یادو، درگیش یادو، ابھیشیک سنگھ سمیت کافی تعداد میں طلبہ موجود رہے.