اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ نور العلم، مالیر کوٹلہ میں انعامیہ پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 December 2018

مدرسہ نور العلم، مالیر کوٹلہ میں انعامیہ پروگرام کا انعقاد!

مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 4/دسمبر 2018) مدرسہ نور العلم مسجد بن والی، محلہ گوجرانوالہ، مالیر کوٹلہ کا ایک ابتدائی دینی ادارہ ہے جس میں تقریبا پچاس طلباء وطالبات دینی وعصری تعلیم حاصل کررہے ہیں، جس میں طلباء کو ناظرہ وحفظ قرآن کے علاوہ دینیات میں احادیث وسنن پڑھایا جاتا ہے، بروز جمعہ ادارہ میں ایک انعامیہ پروگرام منعقد کیا گیا اولا مدرسہ ہذا کے بانی ومہتمم مفتی عبد الملک قاسمی نے تعلیم کی اہمیت وفضیلت، طلباء کی عمدہ تربیت
اور انکی گاہے بگاہے حوصلہ افزائی اور دینی عصری علوم سکھانے کی تلقین کی، کامیاب ہونے والے طلباء اور انکے والدیں کو مبارک بادیاں پیش کیں، اسکے بعد چیف گیسٹ مفتی محمد ثاقب قاسمی نے ادارہ کی کامیابی پر ادارہ کے منتظمین کی تعریف کی، عمدہ اور اچھی تعلیم کے دلانے اور قرآن کے معجز اور اسکی تعلیمات کے پھیلانے اور ان پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے قوم کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، آخر میں پوزیشن لانے والے طلباء کو انعام سے نوازا گیا، درجہ حفظ میں اول پوزیشن لانے والے دو طالب علم محمد علی اور محمد ارمان ہیں، دوم پوزیشن محمد ساحل کی ہے جبکہ سوم پوزیشن حاصل کرنے والا محمد قاسم ہے، ناظرہ قرآن میں اول محمد احسان دوم ابوبکر سوم پوزیشن محمد حارث نے حاصل کی ہے.