اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: افواہ سے بلند شہر کا ماحول کشیدہ، انسپکٹر سمیت دو افراد کی موت، کئی زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 December 2018

افواہ سے بلند شہر کا ماحول کشیدہ، انسپکٹر سمیت دو افراد کی موت، کئی زخمی!

بلند شہر(آئی این اے نیوز 3/دسمبر 2018) اترپردیش کے بلند شہر میں گئو کشی کی افواہ کو لیکر ہنگامے کی خبر آرہی ہے، پولیس والوں پر فائرنگ اور پتھراؤ کی خبر بھی یے، بتایا جارہا ہے کہ شہر میں تشدد میں ایک انسپکٹر سوبودھ کمار سنگھ کی موت ہوگئی ہے، یہ معاملہ سیانا کوتوالی کا ہے، کہا جارہا ہے کہ یہ ہندو تنظیم کے لوگ ہیں جو لوگ ہنگامہ کررہے ہیں۔
خبروں کے مطابق اترپردیش کے بلند شہر میں آج گئو کشی کے شک میں لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا، یہاں مشتعل افراد نے چنگراوٹی چوراہے پر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو بھی کیا، اس دوران مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی، جانکاری کے مطابق، ہندو تنظیم کے لوگوں کو کہیں سے گئو کشی کی اطلاع یا افواہ ملی، جس کے بعد تنظیم کے لوگوں نے سڑکوں پراتر آئے ہیں۔
بتایاجارہاہے کہ مظاہرین نے پولیس چوکی میں آگ لگادی اور درجنوں گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا، بتایا جارہا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مظاہرین کو گولی لگی، جس کی اسپتال میں موت ہوگئی ہے، تشدد میں کئی اور پولیس اہلکار اور مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں، اسیانا کے چنگراوٹی علاقے میں آج صبح مقامی لوگوں کو گئو کشی کی اطلاع ملی تھی، بہرکیف بلندشہر کے سیانا کوتوالی حلقہ میں واقع چرنگراوٹھی علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔