جونپور(آئی این اے نیوز 15/دسمبر 2018) آل انڈیا تجر آرگنائزیشن "بیوپار منڈل" کے ضلع صدر شرون جیسوال کی قیادت میں جمعہ کے روز کمیٹی کے وفد نے سٹی مجسٹریٹ سے ملاقات کر 5 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم سونپا، انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بیوپاریوں کے مسائل سے ملک کے وزیر اعظم اور اترپردیش کے وزیر اعلی تک ہماری بات پہنچائی جائے تاکہ بیوپاریوں کی جو اصل پریشانی ہے اس سے ملک و ریاست کے ذمہ دار لوگ آگاہ ہو پائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر ملک اور ریاستی حکومت پورا نہیں کرتی، تو تاجروں کو مسلسل لکھنؤ اور دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس وقت اندھی اور گونگی بن چکی ہے، جسے ملک میں لاکھوں تاجروں کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس موقع پر اشوک ساہو، انوارالحق گڈو، سنجیو ساہو، اودھیش شریواستو، انجم صدیقی، جتیندر کمار پردھان، امرناتھ مودنوال، راجیش یادو، عرفان منصوری، ریاض الدین، سنیل کمار چورسیا، راہل پال، نیرج یادو، ذیشان خان، اشوک یادو، شہاب الدین، ڈاکٹر پرمود، راجیش نشاد کملیش یادوسمیت دیگر لوگ موجود رہے۔