◇ملخص من یوتیوب◇
وقار احمد قاسمی غالب پوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
《بسم الله الرحمن الرحيم》
● جیسے جیسے میری عمر بڑھتی گئی، مجھے یہ بات سمجھ آتی گئی کہ میں تین ہزار کی گھڑی پہنوں یا تین لاکھ کی، دونوں وقت ایک سا بتائیں گی ۔ میرے پاس تین لاکھ کا بیگ ہو یا تین کروڑ کا، اس کے اندر کی چیزیں نہیں بدلیں گی ۔ میں تین سو اسکوائر فٹ کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہوں یا تین ہزار گز کے ایک بنگلے میں ، تنہائی کا احساس نہ وہ یکساں ہوگا۔ میں بیزنیس کلاس میں سفر کروں یا ایکنومک کلاس میں ، اپنی منزل پر اسی وقت پہنچوں گا۔
● فرانس کے ایک ممبر اوف پارلیمینٹ کہتے ہیں: -برانڈیڈ چیزیں مارکیٹینگ کی دنیا کا سب سے بڑا دھوکہ ہے ، جن کا مقصد صرف امیروں سے پیسہ نکلوانا ہے ، مگرغریب اس سے بہت ایٹریکٹ ہوتے ہیں- ۔ کیا یہ ضروری ہے کہ میں آئ فون اٹھا کے پھروں ، تاکہ لوگ مجھے ذہین اور سمجھ دار مانیں ؟ کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزآنہ میک یا کیئیپسی کھاؤں ، تاکہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ میں کنجوس ہوں ؟ کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزآنہ دوستوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور کھانا پینا مہنگی دوکانوں پر کروں ، تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں خاندانی رئیس ہوں ؟ کیا یہ ضروری کہ ایڈیڈاز یا نائک کے کپڑے پہن کر میں جینٹل مین کہلایا جاؤں ؟ کیا یہ ضروری ہے کہ جسٹس بیبر یا ریحانہ کو سنوں تو ثابت کر سکوں کہ میں ترقی یافتہ ہوچکا ہوں؟ نہیں یار ۔
● میرے کپڑے عام دکانوں سے خریدے ہوتے ہیں ، دوستوں کے ساتھ کسی ڈھرے پے بھی بیٹھ جاتا ہوں ، بھوک لگے تو کسی ٹھیلے سے کھانا لے کر کھاتا ہوں اور اپنی سیدھی سادھی زبان بولتا ہوں۔ چاہوں تو وہ سب کچھ کرسکتا ہوں ، جو اوپر کہا ؛ لیکن میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں ، جو میری ایڈیڈاز کی خریدی ہوئی شرٹ کی قیمت میں پورے ہفتے کا راشن لے سکتے ہیں ۔ میں نے ایسے خاندان دیکھے ہیں، جو میرے ایک میک برگر کی قیمت میں سارے گھر کا کھانا بنا سکتے ہیں۔
● میں نے یہاں سے راز پایا کہ پیسے ہی سب کچھ نہیں ہوتے ۔ جو لوگ کسی کے آوٹر لک سے اس کی قیمت لگاتے ہیں، وہ فورا اپنا علاج کروائیں۔ انسان کی اصل قیمت نہ اس کا اخلاق، اس کا ملنا جلنا، اس کے بات کرنے کا طریقہ ، اس کا ایٹیٹیوڈ ، اس کی ہمدردی اور بھائی چارہ ہے، نہ کہ یہ : وہ کیسا دکھتا ہے؟ یا وہ باتیں کیسی کرتا ہے؟ یا اسے انگریزی بولنی آتی ہے یا نہیں ؟
● بہت سے لوگ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ ایٹیٹیوڈ کیسا ہونا چاہیے؟ تو یہ جو باتیں میں نے کہیں ہیں ، یہ سب وہ امپورٹینٹ پوائنٹس ہیں، جو ایک پوزیٹیو ایٹیٹیوڈ بیلٹ کرنے کے لیے نہایت ہی ضروری ہوتی ہیں ۔
اب اگر آپ مزید ایٹیٹیوڈ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو ان درج ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں:
(1) Be healthy . (2) Be happy and yes of course . (3) Never Quit.
