اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2018) آج 6 دسمبر 2018 کو بابری مسجد سانحہ کی 26 ویں برسی پر راشٹریہ علماء کونسل نے پورے صوبہ میں یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی، اسی کڑی میں اعظم گڑھ ضلع میں پارٹی کے قومی نائب صدر مولانا شہاب اختر قاسمی کی قیادت میں سیکڑوں کارکنوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر پر دھرنا و مظاہرہ کیا، جس میں مولانا شہاب اختر قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر 1992 کو ملک کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرپسندوں نے 500 سالہ مسجد کو شہید کر دیا تھا، جو ہندوستان کی تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن تھا، لبراہن کمیشن کے وضاحت کے بعد بھی شرپسندوں پر کوئی کارروائی کسی حکومت نے نہیں کیا،
سبھی سرکاریں اس معاملے میں مسلم مخالف نظر آرہی ہیں، صوبائی صدر ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ بابر اس وقت بادشاہ تھے ان کو کیا ضرورت پڑی تھی جو مندر توڑ کر مسجد بناتے ۔جبکہ مسلم راجاؤں نے بہت سی زمینیں مندر کو دان میں دی ہیں۔
نورالہدی انصاری نے کہا کہ ہم تعمیر مسجد سے کم کسی اور چیز پر راضی ہو ہی نہیں سکتے، جیسی مسجد تھی اس طرح ازسرنو تعمیر کی جائے اور مجرمین کو سزا دی جائے، پروگرام کے آخر میں ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک عرضداشت بھی دی گئی۔
اس موقع پر کونسل کے ضلع صدر شکیل احمد، اشتیاق احمد، پھولپور صدر محمد عامر، نظام آباد صدر محمد عارف، دیدارگنج صدر کمال ناصر، خالد، شہباز رشادی، اکثم، مطیع اللہ وغیرہ کے علاوہ پارٹی کارکنان و بردران وطن موجود تھے ۔