محمد سیف الاسلام مدنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2018) مدرسہ عربیہ مدینة العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی الہند میں ایک روزہ عظیم الشان رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت فرما رہے جناب مولانا مشتاق احمد صاحب القاسمی ناظم مدرسہ نے کہا کہ اللہ نے اپنے رسول کو، ساری کائنات کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے، اور رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام میں ہی انسانیت کی کامیابی مضمر ہے، جب لوگ محبوب رب العٰالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے والے تھے، تو چہار دانگ عالم سے رحمت کی صدائیں، سنائی دے رہی تھیں، اور جب انسانیت رحمت عالم کے پیغام سے دور ہوگئی تو آج ہر جانب سے زحمت کی صدائیں آرہی ہیں، مسلمانوں ضروری ہے کہ اپنے مقام اور مرتبہ کو جانو، اپنی قیمت کو پہچانو؟ دینی جلسوں کے اندر شرکت کرو، اسلام کے احکام کو سمجھو، اور اللہ رب العٰالمین کی عبادت کرو، جناب نبی کریم صلی اللہ نے پوری دنیا کو انسانیت اور بھلائی کی تعلیم دی ہے، ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب سے اچھے ہیں، اور آپ کی تعلیمات سب سے اچھی، آپ کا اخلاق سب سے اچھا، آپ کا گفتار سب سے اچھا، آپ کا طریقہ سب سے اچھا، مگر آج مسلمان اپنے نبی کے اچھے طریقہ کو چھوڑ کر زندگی گزار رہا ہے، اور پوری دنیا کے اندر اپنی کمزوری کا ثبوت دے رہا ہے.
مفتی محمد شاہد قاسمی نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانوں پر بے شمار احسانات کئے ہیں اور رب قدوس کی بے شمار نعمتیں انسانوں پر ہے، لیکن ان سب میں جو سب سے بڑی نعمت ہے وہ انبیاء اور رسولوں کی بعثت ہے، اللہ نے اپنے محبوب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے حالات میں مکہ کے اندر خاتم النبین بناکر بھیجا، جب پوری دنیا کے اندر ظلمت و گمراہی تھی، ظلم و سفاکی کا دور دورہ تھا، پوری دنیا میں ایسی کوئی قوم موجود نہیں تھی جو صالح روایات، اور نیک اقدار کی حامل ہو، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور تن تنہا اسلام کا عَلم بلند کیا، تعداد میں کم ہونے کے باوجود اقوام عالم پر ایسی فتح حاصل کی، جس کی نظیر ملنا ناممکن ہے، یہ جناب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعجاز، اور اسلام کے حقانیت کی دلیل ہے کہ ہر طرح کے وسائل کی کمی کے باوجود چند ہی عرصہ میں مذہب اسلام مکہ سرحدوں سے باہر نکل کر، یمن شام، عراق، و فلسطین اور مصر تک جا پہنچا، اسلام کی آبیاری کے لئے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پاکیزہ اصحاب نے بے مثال قربانی پیش کی، پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ رحمت عالم صلی.اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کریں اور ان پر عمل پیرا ہوں اسی میں دارین کی کامیابی ہے.
مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری نے بھی اپنے قیمتی خطاب سے سامعین، کو فرحت بخشا.
اس موقع پر مولانا عبدالواجد قاسمی، مولانا خالد قاسمی خاص طور سے شریک رہے، مولانا فضل رب قاسمی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا، نظامت کے فرائض مولانا عبد الماجد قاسمی انجام دیے، اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا.