محمد سیف الاسلام مدنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سورت/گجرات(آئی این اے نیوز 7/دسمبر 2018) مدرسہ ابوبکرصدیق سردار نگر لمبایت سورت میں بعد نماز عشاء ایک روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت فرما رہے ہیں پیر طریقت صوفی باصفا حضرت مولانا اظہار الحق صاحب المظاہری ناظم اعلی اشرف العلوم کنہواں ستامڑھی بہار نے فرمایا کہ نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کی جو امت ہے یہ معتدل امت ہے، متوسط امت ہے انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ یہ ماہ ربیع ہے کہ جہاں ہمارے اور آپ کے آقاء دوجہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مہینہ ہے تو وہی یہ مہینہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی وفات کا بھی مہینہ ہے، لہٰذا انسان کو اعتدال
کی راہ اختیار کرنی چاہیے، نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام خاتم النبیین ہیں، یعنی سب سے آخری نبی اور اس کا ایک دوسرا مفہوم حضرت نے فرمایا کہ سب سے بڑے نبی ہیں مگر یہ سب سے اخیر میں آئے، چنانچہ اپنے اس کو تشبیہ دیتے ہوئے یوں فرمایا کہ دیگر انبیاء ستارے اور چاند کے مانند ہے کہ سب آئے اور سب نے اپنی روشنی پھیلائیں مگر جب آفتاب نکلتا ہے تو سب کی روشنی مدھم پڑ جاتی ہے اور سب چھپ جاتے ہیں ایسے ہی تمام انبیاء ستارے اور چاند کے مانند ہے مگر جب آپ علیہ الصلاۃ والسلام تشریف لائے تو سب کی نبوت ختم ہوگئی سب کی نبوت مدھم پڑ گئی، خوب سمجھ لو نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام آخری نبی ہیں لہذا اس کے بعد اب اگر کوئی آئے اور یوں کہیں کہ میں نبی ہوں تو ہرگز اس کی بات نہ مانو گو کہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ عالم ہو، فاضل ہو، مفتی ہو، جو بھی ہو مگر اس کی یہ بات ہرگز ہرگز نہ مانی جائے گی اگر کوئی نبی کا دعوے دار ہے تو اس کی بات نہ مانی جائے گی کیونکہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام کی حدیث ہے '' لا نبی بعدی "اللہ کے نبی نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے لہذا اگر آپ کے بعد کوئی نبی کا دعویدار ہے تو یقینا وہ جھوٹا ہے وہ جھوٹا ہے وہ جھوٹا ہے، انہوں نے فرمایا کہ غلام احمد قادیانی جو نبی ہونے کا دعویدار تھا، یقینا وہ بڑا کذاب تھا، جھوٹا تھا، اس دور کے ابھرتے فتنوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگو خوب سمجھ لو یہ شکیل بن حنیف جو ہے جو اپنے آپ کو نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے عیسی مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مہدی علیہ السلام ہونے کا دعویٰ کرتا ہے یقینا وہ جھوٹا ہے، جھوٹا ہے اس کے مکر و فریب میں لوگوں کو نہیں آنا چاہیے، آخر میں حضرت کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔
جلسہ آغاز قاری عبد الرزاق کی تلاوت سے ہوا، شاعر اسلام جنید ساحل ممبی نے نعت پاک کا نزرانہ پیش کیا، نظامت کے فرائض مولانا افضل قاسمی انجام دیے.
قاری عبد الحکیم صاحب امام و خطیب اون سورت، حضرت مولانا محمد وصی احمد صاحب قاسمی نے بھی اپنے قیمتی خطاب سے سامعین کو فرحت بخشا.
اس موقع پر مولانا مجتبیٰ حسین قاسمی، مولانا عبد القیوم قاسمی، مولانا ذبیح اللہ قاسمی، محمد سیف الاسلام مدنی، مولانا انظار صاحب، حافظ عبداللہ، محمد انور، پیار بھائی، محمد نصیر، عبد القادر، خاص طور پر شریک رہے، اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا.