مولانا اسرارالحق قاسمی غریبوں کے مسیحاتھے: نتیش کمار
کشن گنج(آئی این اے نیوز 13/ دسمبر 2018) ملک کے معروف عالم دین و ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کشن گنج پہنچے اور ان سے ملاقات کرکے مرحوم کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، اور مولانا کی روح کے سکون کے لئے دعاء کی، انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم سیاسی میدان میں اپنے نرم مزاج اور صاف دلی کے لئے جانے جاتے تھے اور سماجی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے، جس کی وجہ سے اپنے حلقے میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی، انہوں نے کہاکہ کشن گنج میں اے ایم یو سینٹر کے قیام کے سلسلے میں انہوں نے بے پناہ جدوجہد کی تھی اور بہار حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت کے مسلسل رابطے میں رہے اور کشن گنج کی تعلیمی ترقی کے لئے انہوں نے ہر ممکن کوشش کرکے یہ سینٹر قائم کروایا.
نتیش کمار نے کہاکہ مولانا قاسمی کی وفات سے سماجی و سیاسی حلقے میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے، انہوں نے کہاکہ مولانا نے ہمیشہ سماج کو جوڑنے کا کام کیا، ان کے دل میں کسی قسم کا مذہبی بھید بھاؤ نہیں تھا، گزشتہ سال سیلاب کے موقع پر انہوں نے سیمانچل کے سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچ کر بڑے پیمانے پر ریلیف کا کام کیا اور بار بار فون کرکے مجھے متوجہ کرتے رہے کہ سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کے لئے اقدامات کروں اور کہا کہ نتیش بابو آپ کو علاقے کے غریب وپسماندہ متاثرین دعاء دیں گے، اور میں نے ان کے کہنے کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے درمیان تیزی سے راحت کا کام کروایا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مولانا کا اخلاق اتنا بلند تھا کہ ان کی بات مانتے ہوئے ان کا ہر کام کردیا کرتا تھا، اور اسی وجہ سے جب بھی انہوں نے عوام سے جڑے کسی بھی کام کے لئے مجھ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تو میں نے انہیں وقت دیا اور ان سے ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ میں نے مولانا کے کہنے کی وجہ سے سیمانچل اور کشن گنج کے خطے میں کئی اہم ترقیاتی کام کروائے، وزیر اعلیٰ نے مولانا کے صاحبزادگان سہیل اختر، مولانا سعود عالم ندوی ازہری، فہد اسرار، برادران مرآۃ الحق وبہار کے سابق وزیر زاہدالرحمن، بڑے داماد فیاض احمد اور چھوٹے داماد فیصل عالم سے خاص طورپر تعزیت کی۔
اس موقع پر مدرسہ بدرالعلوم پھول گاچھی کے مہتمم مولانا مسعود اختر قاسمی، دارالعلوم کشن گنج کے مہتمم مفتی اظہار قاسمی، دارالعلوم بہادر گنج کے مفتی جسیم قاسمی، شیخ الحدیث مولانا افتخارحسین مدنی، ڈگروا کے کانگریسی لیڈر نثار احمد، شیشہ باڑی پورنیہ کے شمشاد عالم، ارریہ کے مفتی انعام الباری، مدرسہ جعفریہ سرائے پوری کے مہتمم مولانا خالد انور، فرنگ گولہ دارالعلوم کے مہتمم مفتی مناظر حسن، ایم پی کے ضلع نمائندہ پروفیسر شفیع احمد اور بہادر گنج کے ڈاکٹر ظریف احمد سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی کارکنان موجود رہے۔