دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2018) جامعہ فیض عام دیوگاؤں میں درجہ حفظ کا ششماہی جاری تھا، جو آج اختتام پذیر ہوا، جس میں سبق سنانے والے طلبہ میں اول مقام محمّد عادل راجا پور، دوم مقام حافظ واحد، جبکہ تیسرا مقام آفاق لال گنج نے حاصل کیا، وہیں دور کرنے والے طلبہ میں اول مقام حافظ شمشاد چندر بھان پور، محمّد عارف لوھتا بنارس، علقمہ واحد دیوگاؤں نے حاصل کیا.
اس دوران ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں درجہ حفظ کے استاد جناب حافظ مفتی مولانا محمّد خالد نے کہا کہ آپ سبھی طلبہ اور زیادہ محنت کریں تاکہ جامعہ کے ساتھ ساتھ آپ اپنے والدین کو جنت میں لے جانے والے بنیں، اللّه آپ لوگوں کے حافظہ کو ہمیشہ برقرار رکھے آمین.
اس موقع پر ناظم جامعہ مولانا حبیب الرحمان قاسمی، مولانا ابو عامر، ابوسعد قاسمی، مفتی ذاکر، ماسٹر شاداب، راشدقاسمی، قاری شمیم احمد، ماسٹر مشتاق احمد ممبر سعد ٹور وغیرہ موجود تھے.