اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: معمر خاتون نے خود کو کیا آگ کے حوالے، جھلسنے سے حالت نازک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 December 2018

معمر خاتون نے خود کو کیا آگ کے حوالے، جھلسنے سے حالت نازک!

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 23/دسمبر 2018) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے تحت موضع مولنا چک گاؤں میں ایک طرف جہاں 60سالہ معمر خاتون کو ٹونا اور جادو گرنی کا نام دے کر چند گاؤں کے لوگ طرح طرح کا استحصال کر مارتے پیٹتے تھے وہیں صبح جادو گرنی ٹونا والی کا طنز سنتے
سنتے اپنی زندگی سے پریشان ہوکر معمر خاتون نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر اپنے جسم پر آگ لگا کر موت کو گلے لگانے میں ہی عافیت سمجھی، جس سے وہ تقریباً 80 فیصد آگ سے  بری طرح جھلس گئی ہے، جھلسی خاتون ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے.
خبر کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے تحت موضع مولنا چک گاؤں کی چھیبر کی 60سالہ بیوی سرسوتی کو گاؤں ہی کے چند لوگ ٹونا اور جادوگرنی کا لقب دے کر طرح طرح سے دماغی اور جسمانی اذیت کا شکار بنایا کرتے تھے، بتایا جاتا ہے کہ صبح گاؤں کے لوگوں کا طنز سنتے سنتے عاجز ہوکر اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر خود اپنے بدن پر آگ لگا لی اور بری طرح جلنے لگی، معمر خاتون کی چیخ پکار سن کر پڑوس کے لوگ موقع پر پہنچ کر بدن میں لگی آگ کو بجھاتے کہ تب تک زخم سے تڑپتی بے سہارا مجبور معمر خاتون تقریبا 80فیصد جلھس چکی تھی، گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچے تھانہ انچارج دھن گھٹا کروناکر پانڈے گاؤں والوں کی مدد سے ابتدائی صحت مرکز ملولی میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے معمر خاتون کی حالت نازک دیکھتے ہوئے گورکھپور میڈیکل کالج کے لئے ریفر کر دیا، جہاں اب معمر خاتون گورکھپور میڈیکل کالج میں زندگی اور موت کی جوجھ رہی ہے، آگ سے جھلسی معمر خاتون کے 3بیٹے، 23سالہ راجیس، 20سالہ راج کمار اور 18سالہ راہل بتائے جاتے ہیں.