اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلباء عزیز کا گرتا ہوا معیار، ذمہ دار کون؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 December 2018

طلباء عزیز کا گرتا ہوا معیار، ذمہ دار کون؟

محمدساجدحلیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
ادب وقائدہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کے ذریعہ ہر کوئی اپنے اثرات کو چھوڑ سکتا ہے، کامیابی وصولی میں نظم و ضبط کی اہمیت کافی بڑھی  ہوئی ہے، آج کل اسکولوں میں ایک برائی بڑی تیزی سے بڑھتی چلی جا رہی ہے ضابطہ خلافی اس کی مکمل ذمہ داری اساتذہ کی ہے،
جو کہ طالب علموں کو کامیابی کی پہلی سیڑھی سے چوٹی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، افسوس کہ  آج وہ خود ہی اس برائی میں پھنستے چلے جا رہے ہیں، وجہ یہ کہ ان کی تعلیم کا  کو ئی تہذیبی بنیاد نہ ہونا، جس كے اثرات طالب علموں پر سب سے زیادہ  دکھائی دے رہے ہیں، جو طالب علم مفاد میں مہلک  ثابت ہورہا ہے طالب علموں کا اساتذہ کے سامنے ہی گرتی نظم و ضبط  کا تعارف دیتے ہوئے غلط الفاظ کا بےباکی سے استعمال بڑے چھوٹوں کے ادب کو درکنار کر بری باتیں کہنا عام بات ہوتی جا رہی ہے،جو نہایت ہی شرمناک ہے، اساتذہ کو اپنا مقام سمجھنا چاہیے، ایک مثالی معاشرے کے ذمہ دار آپ  ہی ہیں، آپ بچوں کو ایسی تعلیم دیں جس سے ایک مہذب معاشرے کی تخلیق کی جا سکے اور طالب علموں میں بڑھ رہی برائی کو روکا جا سكے، ورنہ طالب علموں کا مستقبل تاریک بن کررہ جائے گا، ساتھ ہی استاذ جیسا مقدس لفظ بھی داغدار ہو جائے گا.