محمد عاصم کمال الاعظمی
ایڈیٹر دوماہی رسالہ "پاســـــبـان"
ــــــــــــــــــــــــــــ
کرسیوں پر نماز کے حوالہ سے بہت ہی عجیب صورت حال دیکھنے کو ملتی ہے، لوگ عجیب عجیب اجتہادات کرتے رہتے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ اس پر نماز کے جواز کی وجہ کیا قرار دی جائے، ابھی گزشتہ ہفتہ ایک شہر میں نماز جمعہ کے لئے حاضر تھا، ایک صاحب نے میرے بغل میں نماز جمعہ کرسی پر ادا کی، وہ بھی اس طرح کہ قیام مع الام اور رکوع کرسی پر، سجدہ زمین پر،
پھر سنتوں میں قیام مع الرکوع دیگر مصلیوں کی طرح، اور سجدہ کرسی پر اشارۃً، خدا جانے معذوری کا سبب کیا تھا، اور اب تو خوش حال علاقوں بالخصوص شہروں کا حال بہت تکلیف دہ ہے، اگر مسجد میں کرسیوں کا انتظام نہیں ہے تو لوگ مسجد کی کمیٹی کو تکلیف نہ دیکر خود اپنے کاندھے پر ٹانگے تشریف لےآتے ہیں، مگر اہل بصیرت کمیٹیوں نے اب اس کا معقول انتظام شروع کردیا ہے، اور تو اور ان لوگوں کو بغیر قرعہ اندازی کے صف اول میں جگہ عنایت کی جاتی ہے، بعض جگہوں پر صف اول میں انسانی قدموں کے مقابل مصنوعی ٹانگیں زیادہ تعداد میں موجود ہوتی ہیں، بلکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ خدا تعالی پر کسی قسم کا احسان کرنے آئے ہوں، اور پھر جس نماز کا طرۂ امتیاز وحدت تھا اور جس کے لئے ہم اہل ہند "محمود وایاز" کی قصہ خوانی کرتے ہیں، وہ دھیرے دھیرے مفقود ہورہا ہے، اس لئے کہ یہ دیکھنے کو ملتا ہےکہ اگر کوئی شرعی معذور بھی ہو، مگر قسمت کا مارا ہو تو، اس کو زمین ہی نصیب ہوتی ہے، میں یہ کہنے کا مزاج تو نہیں رکھتا کہ اس میں غیروں کی چال اور ان کی سازش کارفرما ہے، لیکن اتنا عرض کرت ہوں کہ ہو نا ہو اس میں ایک گونہ کلیساؤں اور گرجا گھروں کی مشابہت ضرور ہے،(میں نے یہ بات شرعی نقۂ نظر سے نہیں کہی؛ بلکہ صورت حال کی ترجمانی کی ہے) اور پھر کیوں نا ہو، دس منٹ کی نماز کے لئے کرسی کی محتاج یہ ٹانگیں صبح ورزش کی دوڑ، لوگوں کی ملاقات اور دیگر آمد ورفت میں کسی سہارے کی محتاج نظر نہیں آتیں، بلکہ موقع سے شیخی بگھارتے ہوئے ان کے مالکان یہ کہتے ہیں مجھے کیا ہوا ہے، میں فٹ ہوں، ان کرسیوں پر نماز کی صحیح صورت حال سے آگاہ کرانا لازمی ہے، ورنہ من جملہ مفاخر میں اسلام کے نادان نام لیوا اس کو بھی ایک قابل فخر شیئ گردانیں گے.
خدا کرے کہ زمانہ وہ دور نہ دیکھے.