اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: البشری اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعزیتی نشست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 December 2018

البشری اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعزیتی نشست!

علیگڑھ(آئی این اے نیوز 17/دسمبر 2018) البشری اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج سلم پور معافی میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا صلاح الدین شیخ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد توفیق نے انجام دیے، اس دوران مولانا صلاح الدین شیخ نےکشن گنج کے رکن پارلیمنٹ مولانا محمد اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ مولانا محمد اسرارالحق قاسمی سیاسی دنیا میں اپنے نرم مزاج اور صاف دلی کے لئے جانے جاتے تھے، مذہبی اور سماجی امور میں ان کی گہری دلچسپی تھی
اور وہ اپنے حلقے میں کافی مقبول تھے، انہوں نے کہا کہ کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام میں ان کا اہم رول تھا، انہوں نے کہا کہ مولانا اسرار الحق قاسمی کے انتقال سے سماجی اور سیاسی حلقے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک کی یکجہتی کے لئے کام کرتے تھے، لوک سبھا میں ہمیشہ وہ اپنی بات کو اچھی طرح سے پیش کرتے اور اقلیتوں کے مفادات سے جڑے معاملوں پر ہمہ جہت گفتگو کرتے تھے، وہ کشن گنج بہار میں ہردلعزیز لیڈر تھے اور وہ مسلسل دوسرے مرتبہ اسی سیٹ سے لوک سبھا میں اپنے علاقے کی نمائندگی کررہے تھے، اپنے علاقے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کھولوانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
مولانا صلاح الدین نے بتایا کہ مولانا ایک عرصہ دراز تک جمعیة علماء ہند سے بھی وابستہ رہے، اس کے بعد آپ نے آل انڈیا تعلیمی وملی فاؤنڈیشن کا قیام کیا، وہ ایک نہایت ہی مدبر، مفکر اور مایہ ناز شخصیت کے مالک تھے، ساتھ ہی آپ نکے اندر علمی صلاحیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، آپ ہر میدان میں کامیاب ہوئے، ان کے دنیا سے چلے جانے پر جو نقصان ہوا اس کی تلافی جلد ممکن نہیں، اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے. آمیـن
نشست میں موجود اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کنوینر کلیم تیاگی، ماسٹر افضال احمد، حاجی عبدالواجد اور عقیل احمد خان نے بھی اظہار تعزیت کیا اور مولانا مرحوم کے لیے دعایے مغفرت کی.
کلیم تیاگی نے موجودہ افراد کو بتایا کہ اس چھوٹی سی بستی میں  مسلمانوں کی بہت کم تعداد ہے، اور ان کے دین کے تحفظ و نماز کا کوئی انتظام نہیں ہے، اس میں البشری اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا صلاح الدین نے ایک مسجد اور مدرسہ قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ماشاءاللہ کام شروع بھی کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور جس نے مسجد بنائی اس نے جنت میں اپنا گھر بنا لیا، لہذا سبھی اہل خیر حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس مسجد میں دل کھول کر امداد دیں تاکہ یہاں اللہ کی عبادت گاہ قائم ہو اور تشنگان علوم علم دین سے سیراب ہو کر دنیا میں اسلام کو پھیلانے والے بنیں، انہوں نے مولانا صلاح الدین کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی بستی اور نامساعد حالات میں اتنے بڑے عزم کو لیکر کھڑا ہونا بڑی بات ہے، ہم سب کو ان علماء کرام کی قدر کرنی چاہیے. اور تعاون کرنا چاہیے.