آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 16/دسمبر 2018) اس دار فانی سے ہر ایک فرد وبشر کو کوچ کرنا ہے خواہ وہ امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک کو رخصت ہونا ہے میرے محسن کرم فرماں مخلص دوست مولانا علی احمد صاحب کا کل سعودی عرب کے شہر القصیم میں انتقال ہوگیا اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،
مولانا مرحوم اترپردیش کے ضلع مہراج گنج کے شمالی قصبہ نوتنواں سے متصل بگہاں گاوں سے تعلق رکھتے تھے مولانا مرحوم نیک طبیعت، عمدہ اخلاق، اور خندہ پیشانی سے ملنا ان کی عادت شریفہ تھی ہر کسی کی خوشی و غم میں شریک ہوتے تھے انہیں اخلاق و عادات کی بنا پر علاقہ کا ہر خردوکلاں ان سے بے پناہ محبت کرتا تھا، مولانا علماء کرام و ائمہ مساجد کی بہت عزت کرتے تھے اور ان کی خدمت کرنا اپنا ادبی فریضہ سمجھتے تھے، مولانا مرحوم سے اگر کوئی پہلی بار ملاقات کرتا تو وہ یہ محسوس کرتا میرے اور انکے درمیان دیرینہ تعلق ہے، شناشائی ہو یا غیر شناشائی ہر ایک سے پیار و محبت سے ملتے اور اسکی ضیافت کرتے، مذکورہ باتوں کا اظہار خیال حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے کیا، انھوں نے کہا کہ مولانا مرحوم نے کچھ عرصہ تک علاقہ میں دینی خدمات انجام دیئے، اس کے بعد کسب معاش کے لئے سعودی عرب چلے گئے وہاں بھی تقریباً دس سال رہے ان کے عمدہ اخلاق کی وجہ سے ان کا کفیل ان سے بے لوث محبت کرتا تھا کفیل کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل کہیں جارہے تھے راستہ میں حادثہ پیش آگیا، کفیل کا پیر ٹوٹ گیا اور ان کے سر میں گہری چوٹ آئی، القصیم کے ہسپتال میں زیر علاج تھے کل گزشتہ ان کا انتقال ہو گیا.
ان کے انتقال پر اہل مدارس سوگوار ہیں نیز حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے تمام متعلقین و ذمہ داران انکی وفات پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مولانا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا اور بچوں کی کفالت فرمائے آمین