اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 December 2018

جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/دسمبر 2018) مشرقی اترپردیش کے عظیم الشان علوم قرآنیہ کا گہوارہ جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں سرائے میراعظم گڑھ میں آج بروز دوشنبہ دن میں 11 بجے مسجد صحابہ میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد ہوا، جس میں جامعہ کے 7 طلبہ نے قرآن کریم کی آخری صورتوں کی تلاوت کرکے تقریب کا آغاز کیا، نظامت کررہے مولانا سلمان قاسمی نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ آج جامعہ کے طلبہ انتظامیہ اور طلبہ کے والدین کے لئے خوشی اور مسرت کا موقع ہے جبکہ یہ طلبہ قرآن جیسی عظیم دولت کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا،
اس تقریب پر ایک خصوصی نظم جامعہ کے طالب علم محمد فیصل اعظمی نے پیش کیا.
پروگرام کے آخیر میں جامعہ کے ناظم مولانا افضل قاسمی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن کریم میں فرمایا کہ اللہ تعالی نے خود قرآن کو نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود لی ہے انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم قرآن کی تعلیم کو عام کرے قرآن کو اپنی زندگی میں اتاریں یہ طلبہ کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں حفظ قرآن کریم کی دولت سے نوازا، انہوں نے کہا کہ ان کے لئے بے شمار فضیلتیں بیان کی گٸی ہے  ان کے لئے سب سے بڑی فضیلت یہی ہے کہ یہ کل قیامت کے دن لوگوں کی سفارش کریں گے آخیر میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ان طلبہ کوقبول فرماۓ اور انہیں ہر سال قرآن کریم کو رمضان المبارک میں پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ اور اللہ تعالی جامعہ کو ہمیشہ قرآن کی تعلیم دینے کی توفیق عطا فرماۓ.آمین.
مولانا کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا، اس تقریب میں مولانا عبد العظیم اصلاحی، عمران احمد شیروانی، عقیل احمد اسرولی، مولانا برکت شیروانی، مولانا انظر اعظمی کے علاوہ علاقے کے لوگ جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی.