جمعہ سید الایام ہے، جو امت محمدیہﷺ کے علاوہ کسی اور قوم کو نصیب نہیں ہوئی.
محمد فرقان
ــــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 14/دسمبر 2018) اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایک ہفتے میں سات دن بنائے، اس میں ایک دن یوم جمعہ بھی ہے۔ جو سید الایام یعنی تمام دنوں کا سردار ہے، پچھلی کسی بھی قوم کو یوم جمعہ نصیب نہیں ہوا، یہ ہمارے آقا دوعالم ﷺ کے صدقہ اللہ نے امت محمدیہ ﷺ کو عطاءکیا۔ یوم جمعہ بڑی فضیلت و برکت والا دن ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ حضور اکرم جمعہ کے دن عید کے دن سے بھی بہتر لباس پہنا کرتے تھے اور فرماتے کہ اللہ کے یہاں یوم جمعہ عیدیں سے بھی افضل ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار معروف عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ پہلے زمانے میں جمعہ کے دن ہر گھر میں خوشیاں منائی جاتی تھیں، لوگ غسل کرتے اور اچھے کپڑے پہنا کرتے ،عطر و خشبو لگاتے، گھروں میں اچھا پکوان پکاتے، ایک عجیب ماحول ہوتا۔ لیکن آج یہ سارے مناظر دیکھنے کو کہاں ملتے ہیں۔ مولانا نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج لوگ جمعہ کی فضیلت، برکت اور اہمیت کو بھلا چکے ہیں، وہ جمعہ کو چھوڑ کر سنڈے منا رہے ہیں، شاہ ملت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا مسلمانو! جمعہ کی قدر کرو سنڈے منانا بند کرو، مولانا نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی اذان کے بعد سے نماز تک حلال کاروبار بھی حرام ہوجاتا ہے، جیسے رمضان میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانا حرام ہوجاتا ہے، لیکن آج مسلمان کو اسکی کوئی پرواہ نہیں، وہ نماز کے آخری وقت میں آکر مسجد کے دروازے پر نماز کے دو سجدے کرکے فوراً چوروں کی طرح بھاگ جاتے ہیں، کیا یہ لوگ اسلام کا نام کبھی روشن کریں گے؟ مولانا نے فرمایا کہ وہ جمعہ کا ہی دن تھا جب حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا، اور جنت میں بھی داخل جمعہ کے دن ہی کیا گیا، جمعہ کہ دن ہی قیامت قائم ہوگی۔ مولانا نے ائمہ و خطباء حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعہ کا بیان مسلمانوں میں انقلاب لانے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، یہ اسلام کی تشریح کیلئے سب سے بڑا طاقتور میڈیا ہے، اسے قصہ، چاپلوسی، کامیڈی وغیرہ میں ضائع نہ کریں، جمعہ کا ایک واحد دن ہے جس میں ہر کوئی آجاتا ہے، لہٰذا اسے غنیمت سمجھتے ہوئے حق گوئی اور بے باکی سے امت کو راہ دکھائیں۔مولانا شاہ قاسمی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ جمعہ کے دن غسل کریں، اچھے کپڑے پہنی، خوشبو لگائیں اور اذان ہوتے ہی اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر فوراً مسجد کا رخ کریں اور دشمن کو بتائیں کہ مسلمانوں کے یہاں جمعہ کی قدر و قیمت ہے نہ کہ سنڈے اور دیگر ایام کی۔ مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے جمعہ کے دن اپنا وقت زیادہ سے زیادہ عبادت میں گزارنے اور کثرتِ سے درود شریف کا ورد کرنے کی اپیل بھی کی۔
قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر معروف عالم دین، رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند ورکن پارلیمنٹ حضرت مولانا محمد اسرار الحق قاسمی ؒ کے انتقال پر شاہ ملت نے افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔