ابوالمحاسن حضرت مولانا محمد سجادؒ اور مورخ ملت مولانا محمد میاں دیوبندیؒ کی حیات و خدمات پر دو روزہ سیمینار 15دسمبر سے نئی دہلی میں!
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 14/دسمبر 2018) ملک کی تعمیر وتشکیل اور جنگ آزادی میں بے مثال کردار ادا کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے سوسال مکمل ہو چکے ہیں، اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند صد سالہ تقریبات کے تحت دیگر پروگراموں کے علاوہ ماضی میں تنظیم سے وابستہ منتخب اہم شخصیات پر سیمیناریں منعقد کررہی ہیں، اسی سلسلے کے تحت دو اہم اور تاریخی شخصیات ابوالمحاسن حضرت مولانا محمد سجاد ؒ اور مورخ ملت حضرت مولانا سید محمد میاں دیوبندیؒ کی حیات و خدمات پر 15؍16دسمبر 2018 کو نئی دہلی میں دور روزہ سیمینار ہو رہا ہے ۔
واضح ہو کہ یہ دونوں حضرات ماضی میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری تھے، ایک طرف مولانا محمد سجاد ؒ ،جمعیۃ علماء ہند کے بنیادی اراکین میں سے تھے تو دوسری طرف مولانا محمد میاں دیوبندی ؒ نے اپنی گوناگوں خدمات کے ساتھ آزادی ہند کے بعد مسلمانوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے وسیع پیمانے پر دینی مکاتب کی تحریک چلائی تھی ۔
اس سیمینار کی افتتاحی مجلس 15دسمبر کو صبح 9 بجے سے دہلی کے ماؤلنکر ہال رفیع مارگ میں منعقد ہوگی جس کی صدارت امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند کریں گے، بعد کی تین نشستیں جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں واقع مدنی ہال ۱۔ بہادر شاہ ظفر مارگ میں منعقد ہوں گی۔15؍دسمبر کی شام بعد نماز مغرب دوسری نشست منعقد ہوگی، 16دسمبر کی صبح 9 بجے تیسری نشست اور اختتامی نشست ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی ۔ الگ الگ مجلسوں کی صدارت ملک کی دیگر اہم شخصیات کریں گی ۔افتتاحی مجلس میں سیاست ، تنظیم اور تاریخ سے وابستہ شخصیات شریک ہورہی ہیں جب کہ باقی مجلسوں میں مختلف موضوعات پر مقالات پیش کیے جائیں گے ۔
ابوالمحاسن مولانا محمد سجادؒ پر سیمینار کے کنوینر مفتی اختر امام عادل منوروا شریف اور مولانا سید محمد میاں دیوبندی ؒ پر سیمینار کے کنوینر مولانا ضیاء الحق خیرآبادی نے بتایا کہ متعدد مقالات موصول ہوئے ہیں، ان کے علاوہ کتابیں بھی شائع ہوئی ہیں، انھوں نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی نگرانی کی وجہ سے ملک کی کئی بڑی شخصیات سیمینار میں شریک ہورہی ہیں ۔