محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2018) اس وقت ملک میں جن امراض نے سب سے زیادہ بھیانک رخ اختیار کر لیا ہے، ان میں خسرہ اور روبیلا سر فہرست ہے، خسرہ ایک تکلیف دہ مرض ہے، وائرس سے پھیلتا ہے، جس کی وجہ سے بچے کی موت بھی ہوجاتی ہے، اس سے بچے جسمانی طور پر معذور بھی ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار کلیکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں معنقدہ خسرہ روبیلا کے مہلک امراض کے روک تھام سے متعلق تربیتی پروگرام میں ضلع کے مدارس کے پرنسپل و صدرالمدرسین کے درمیان خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ روبیلا متعدی بیماری ہے، اگر حمل کی حالت میں ماں کو ہوگیا تو یہ بچے تک میں سرایت کرجاتا ہے،
جو اس کی صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے، ان دونوں بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے سرکار نے عالمی صحت تنظیم WHOکی نگرانی میں ٹیکہ کاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نو ماہ سے پندرہ سال کے سبھی بچوں کو یہ ٹیکہ لگایا جانا ہے، اس میں آپ سے حضرات علماء کرام و دانشواران کے تعاون کی ضرورت ہے، آپ سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ضلع کے تمام مدراس و مکاتب چاہے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری ان کے تمام بچوں جو نو ماہ سے پندرہ سال کا ہو اسے ہر حال میں ٹیکہ لگوائیں، اس کو سرکاری پروگرام سمجھ کر نہیں سماجی پروگرام سمجھ کر پوری توجہ اور دلچسپی سے حصہ لیں، اس کام کے لئے متعین مدرسہ، مکتب، اسکول، کمیونٹی سینٹر، آنگن بارڑی، اور سرکاری صحت کے مراکز تک نو ماہ سے پندرہ سال کے بچے تک کو لے جاکر ٹیکہ لگوائیں، اگر پہلے ٹیکہ لگ چکا ہے پھر بھی دوبارہ لگوایا جائے، یہ ٹیکہ ہر اعتبار سے محفوظ ہے، اس کا کوئی سائڈ افیکٹ نہیں ہے، ٹیکہ کا کام تربیت یافتہ کارکن انجام دیں گے، اس لئے پورے اطمینان کے ساتھ اس مہم میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنائے، اور بچوں کو اس مہلک مرض سے نجات کے لئے اپنا ہرممکن تعاون پیش کریں تاکہ سیتامڑھی ضلع کو خسرہ اور روبیلا جیسے مہلک مرض سے نجات دلائیں اور یہ تبھی ہوسکتا جب سبھی لوگ اس کی روک تھام کیلئے آگے قدم بڑھائے.
اس موقع پر مولانا محمد صدرعالم نعمانی مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی، الحاج اشرف علی سکریٹری بہار مدرسہ ٹیچرس یونین سیتامڑھی، مولانا عبدالودود مظاہری مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی، مولانا ابوالحسن علی، مولانا قمرالزماں، مولانا ضیاء الرحمٰن، مولانا بشیرالدین، مولانا مطیع الرحمن قاسمی، حافظ ارشاد احمد، ارمان علی، طالب حسین آزاد، گلزار احمد کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور ضلع اطلاعات وتعلقات عامہ پریمل کمار موجود تھے.