اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ حسینیہ چھپرہ خرد ضلع ویشالی میں تعزیتی نشست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 December 2018

مدرسہ حسینیہ چھپرہ خرد ضلع ویشالی میں تعزیتی نشست!

عبدالرحیم برہولیاوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پور(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2018) بمقام مدرسہ حسینیہ چھپڑا خرد ضلع ویشالی الحاج مولانا محمد قمر عالم ندوی کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی، مجلس کا آغاز قاری جاوید حسین عرفانی کی تلاوت سے ہوا،
مولانا قمر عالم ندوی نے فرمایا کہ حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی کا انتقال ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے عظیم خسارہ ہے، مولانا عظیم قائد اور بے باک عالم دین اور دور اندیش رہنما تھے، مولانا کا تعلق الحاج محمد اسماعیل انصاری اور ان کے خانوادے سے پے پناہ تھا، مدرسہ حسینیہ چھپرہ خرد دو مرتبہ حضرت تشریف لائے اور پورے علاقے کے قلوب کو منور کیا.
اس نشست میں مولانا محمد کلام جھارکھنڈ، مولانا حسن اختر قاری جاوید عرفانی سمیت طلباء شریک تھے، الحاج مولانا محمد قمر عالم ندوی کی دعاء پر نشست کا اختتام ہوا.