سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/دسمبر 2018) مدرسہ اسلامیہ دارارقم شیرواں کے "خلفاء راشدین ھال" میں ماہنامہ "روشنی" اعظم گڑھ کے زیر اھتمام ایک انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ادارہ روشنی نے نومبر میں "ہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل" کے عنوان سے ایک تحریری مسابقہ کرایا تھا، جس میں مختلف مدارس و کالج کے طلبہ نےحصہ لیا، ان مشارکین میں فائزین کو خصوصی اور تمام مشارکین کو عمومی انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام کا آغاز واصف ابوسعد شیروانی متعلم درجہ حفظ مدرسہ دارارقم کی تلاوت پاک سے ہوا، جب کہ مدرسہ ھذا کے استاذ جناب حافظ ابوسعدصاحب نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، خطبہ استقبالیہ ایڈیٹر روشنی جناب مولانا محمدانور داؤدی صاحب نے پیش کیا، اس کے بعد ماہنامہ روشنی کے مشن و مقاصد اور عزائم پر مشتمل ایک نظم عبداللہ انصار سرائے میر نے پڑھا، جسے مدرسہ دارارقم کےاستاذ جناب مولانا ابوسعد وصی معروفی نے بنایا تھا.
مسابقہ میں اول دوم اور سوم پوزیشن لانے والے تین طلبہ نے بالترتیب
اپنے اپنے مقالے کا خلاصہ پیش کیا، جناب مفتی محمدشاہد صاحب ندوی جامعہ شرقیہ لونیہ ڈیہہ، جناب وصی صدیقی ایڈیٹر جَنہِت میگزین، جناب ڈاکٹر شفیق صاحب اعظمی، جناب نیاز داؤدی صاحب فاطمہ گرلس کالج داؤد پور اپنے اپنے تأثرات پیش کیے.
اخیر میں مولانا محمد انورصاحب داؤدی قاسمی کی مرتب کردہ ایک کتاب بنام "دینی مسائل" 96صفحہ پر مشتمل کا رسم اجراء عمل میں آیا.
نظامت کے فرائض پروگرام کے منتظم جناب مفتی محمد حاکم اعظمی اور جناب قاری ابوسعد صاحب معروفی نے انجام دیا، جناب مفتی محمد شاکر صاحب مدنی استاذ مدرسہ بیت العلوم کے مختصر خطاب کے بعد ان کی دعاء پر اس تقریب کا اختتام ہوا.
الحمد للہ پروگرام بہت کامیاب رہا، مشارکین مسابقہ کےساتھ ساتھ پروگرام میں جناب حافظ محمد ارشد صاحب ناظم مدرسہ اسلامیہ دارارقم شیرواں، حافظ محمد شعیب صاحب شیرواں، مفتی عبدالحلیم صاحب قاسمی استاذ جامعہ عزیزیہ سہریا، مفتی کلیم صاحب استاذ علوم القرآن کریاواں، جناب مولاناسعد صاحب جامعہ عزیزیہ سہریا، جناب مولانا برکت صاحب شیروانی، جناب مفتی محمددانش صاحب شیروانی، جناب مولانا عبیدالرحمن صاحب، جناب لئیق احمدصاحب پردھان شیرواں، جناب ڈاکٹر غیاث الدین صاحب سنجری سابق پرنسپل طیبہ کالج بیناپارہ، جناب مولاناثاقب قاسمی، جناب حافظ بلال صاحب صاحب، جناب حاجی اشفاق احمد، جناب حاجی سہیل صاحب، جناب گلزار خالد، جناب محمد ساجد، جناب حافظ مسعود صاحب، مولانا عبدالناصر شاھد، مولانا فہیم انور، شاہ عالم صغیر، عزیر احمد و دیگر محبین و مخلصین کی ایک جماعت شریک تھی.