عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/دسمبر 2018) سماج وادی پارٹی لال گنج اسمبلی حلقہ کی ماہانہ میٹنگ ڈاک بنگلہ میں ہوئی، جس میں سابق ممبر اسمبلی بیچئی سروج نے کہا کہ موجودہ سرکار ہر معاملے میں فیل ہے، صوبہ میں جنگل راج آگیا ہے، جب یہاں عوام کی حفاظت کرنے والے محفوظ نہیں ہیں تو اک عام شہری کیا محفوظ رہے گا، انہوں نے کہا کہ ابھی حال میں رانی کی سرائے تھانہ حلقہ میں اک دلت عورت کے ساتھ اجتمائی آبروریزی ہوئی اور پولیس اب تک کچھ نہیں کر سکی، ہم لوگ تھانے کا زبردست گھیراؤ کریں گے.
ہری پرساد دوبے نے کہا کہ سبھی سیکٹر کے ذمے دار اپنے اپنے سیکٹر کی ووٹر لسٹ کو درست کر پیش کریں گے اور آئندہ کسان دوس پر جو گومہ ڈی میں منایا جاتا ہے، زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں.
اس موقع پر عظیم احمد شیخ، نور عالم اعظمی، مخرم یادو، رمن یادو، سریش یادو، پاؤ یادو، منا رائے، منا سروج سمیت کافی تعداد میں سپا کارکنان موجود تھے، میٹنگ کی صدارت راج ناراین یادو و نظامت ہری پرساد دوبے نے کیا.