اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن ویلفیر سوسائٹی موضع مدرہا میں بچوں کو خسرہ روبیلا کا لگایا گیا ٹیکہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 December 2018

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن ویلفیر سوسائٹی موضع مدرہا میں بچوں کو خسرہ روبیلا کا لگایا گیا ٹیکہ!

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 21دسمبر 2018) خسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم اسکیم کے ابتدائی صحت مرکز ملولی، ڈاکٹر محمد سیلم اشرف اپنے ٹیم روی کانت بھارتی،  امان صدیقی، راکیش یادو، محترمہ کالیندی، کے ہمراہ تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے تحت مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن ویلفیر سوسائٹی
موضع مدرہا میں پہونچ کر پانچ سال کی عمر سے لیکر پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں کو خسرہ روبیلا کا ٹیکہ تقریباً 4درجن سے زائد بچوں کو لگایا گیا، اس سلسلے میں جب ٹیم کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیم اشرف سے خسرہ روبیلا ٹیکہ بچوں کو لگائے جانے کی وضاحت چاہی تو انہوں نے بتایاکہ موجودہ سرکار کی اسکیم ہے مذکورہ ٹیکہ لگانے سے مستقبل میں سردی، زکام گل سونا، سمیت اندرونی بیماریوں سےبچوں کو محفوظ رکھتا ہے، ڈاکٹر سیلم اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خاص کر مسلم مائنارٹی حلقوں میں خسرہ روبیلا ٹیکہ بچوں کو لگانے کے سلسلے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلا جاری ہیں کہ ٹیکہ لگنے سے مستقبل میں بچوں کے صحت کو نقصان پہونچ سکتا ہے جو سراسر بلکل غلط افوہ ہے ڈاکٹر سلیم اشرف نے خسرہ روبیلا ٹیکہ سے نقصان کی افواہ وطرح طرح کی ہو رہی عوام کے درمیان چہ میگوئی کو بے بنیاد بتایا ہے، انھوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیکہ کاری کے فائدے ہی فائدے ہیں.
 اس موقع پر ناظم مدرسہ حاجی عبد الحمید، حافظ محمد عارف، حافظ محمد اشفاق، عبد المعیز، محمد ابراہیم، عبد اللہ، سمیت گاؤں کے سر کردہ حضرات موجود تھے.